پسماندہ طبقات کی بیاک لاگ مخلوعہ اسامیوں کو جلد پر کیاجائے: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2017, 1:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔14؍جنوری (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ہدایت دی ہے کہ مختلف سرکاری محکموں ، نیم سرکاری اداروں اور یونیورسٹیوں میں پسماندہ طبقات کیلئے ریزرو اسامیاں جو خالی ہیں۔ ان کو پر کرنے کیلئے فوری طور پر قدم اٹھائے جائیں۔ آج اپنی ہوم آفس کرشنا میں محکمۂ پسماندہ طبقات کی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پسماندہ طبقات کیلئے محفوظ اسامیوں کے بڑی تعداد میں خالی رہنے پر تشویش کا اظہار کیا اور انہیں جلد ازجلد پر کرنے کا عمل آگے بڑھانے افسران کو ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے حکومت نے جو اہم اسکیمیں ودیا سری وغیرہ شروع کی ہیں، ان کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ پسماندہ طبقات کے زمرہ A اور 2Aکو بھی اس کا فائدہ پہنچے یہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیکل اور انجینئرنگ میں زیر تعلیم پسماندہ طبقات کے طلبا کی فیس سی ای ٹی کو بلاتاخیر ادا کی جائے۔ مختلف اداروں اور انجمنوں کی طرف سے جو پسماندہ طبقات کے ہاسٹلس چلائے جارہے ہیں انہیں فوری طور پر پانچ لاکھ روپیوں کی مینٹننس فیس بطور گرانٹ جاری کرنے کی بھی وزیراعلیٰ نے ہدایت دی اور کہاکہ جو ہاسٹل کرایہ کی عمارتوں میں چل رہے ہیں انہیں فوری طور پر سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کیلئے مناسب زمین کی نشاندہی کی جائے۔ ہاسٹلوں کی عمارتیں تعمیر کرنے کے مرحلے میں یہاں کتب خانے اور دیگر سہولیات کی گنجائش بھی رکھی جائے۔ اس کے علاوہ طلبا کی سہولت کیلئے باورچی اور وارڈنس کا تقرر بھی مناسب تعداد میں کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہاسٹلوں میں مخلوعہ 6500 اسامیوں سے چار ہزار کو پر کرنے کی حکومت نے ہدایت جاری کردی ہے۔ہاسٹلوں میں طلبا کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرانے کی کوششیں کرنے کے ساتھ ان ہاسٹلوں میں بائیومیٹرک حاضری کا نظام بھی رائج کیاگیا ہے۔یہاں مقیم طلبا کو معیاری کھانا مہیا کرانے کے سلسلے میں بھی وزیر اعلیٰ نے ہدایت جاری کی۔ افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایاکہ ہاسٹلوں میں طلبا کو لذیذ کھانا مہیا کرانے کیلئے ہر ہفتے نیا مینو چارٹ بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ایل کے عتیق ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ایم رامیا ، رکن کونسل ایچ ایم ریونا ، پسماندہ طبقات کمیشن کے چیرمین کانت راجو ، محکمۂ اقلیتی بہبود کے کمشنر محمد محسن ، اور پسماندہ طبقات کے ویلفیر کمشنر انبوکمار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...