یوپی اسمبلی سے ایس پی اوربی ایس پی ممبران کاواک آؤٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th July 2017, 1:22 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  اترپردیش قانون ساز کونسل میں آج ایس پی اوربی ایس پی ممبران نے مختلف مسائل کو لے کر ایوان سے واک آؤٹ کیاہے۔وقفہ صفرکے دوران ایس پی ارکان نے التواء کی تجویزکے ذریعے ریاست میں اساتذہ کے ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اٹھا۔ایس پی ارکان نے کہا کہ پچھلی ایس پی حکومت نے 12ہزار 460بی ٹی سی اساتذہ اور چار ہزار اردومعلم اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کرایاتھا لیکن اسمبلی انتخابات ضابطہ اخلاق لگ جانے کی وجہ سے نتائج کا اعلان نہیں ہوسکاتھا۔ایس پی ارکان نے کہا کہ بعد میں ریاست میں بی جے پی کی حکومت آ جانے پر نتائج روک دیے گئے ۔اس سے بیزار ٹی ای ٹی اساتذہ اور اردو معلم اساتذہ نے اپنے ایڈجسٹمنٹ کیلئے کئی بار احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن موجودہ حکومت کی جابرانہ اور تعلیم مخالف پالیسی کی وجہ سے ان کی کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے۔اس موضوع پر ایوان کا باقی کام روک کر بحث کرائی جائے۔لیڈر ایوان نائب وزیراعلیٰ دنیش شرمانے کہاکہ پچھلے حکومت نے اساتذہ کے ایڈجسٹمنٹ میں جان بوجھ کرغلطی کی۔شاید ایس پی حکومت کی منشا رہی کہ اس میں اپنی طرف سے کمی رکھ دو اور بعد میں عدالت اس پر روک لگا دے گی۔سپریم کورٹ نے اسی کمی کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ ہرشکشامترسے حکومت اپیل کرتی ہے کہ وہ تحمل اور صبر بنائیں اور حکومت ان کی باتوں کو سن کر مناسب کارروائی کرے ان کے مفادات کومحفوظ کرنے کی کوشش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔