ڈمپل یادو نے قصاب کی نئی تعریف بتائی، بی جے پی صدر کو دیا کرارا جواب

Source: S.O. News Service | Published on 27th February 2017, 9:40 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 27/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے زبانی حملوں کے تازہ مرحلے میں ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کی شریک حیات اور قنوج سے سماجوادی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے ’قصاب‘کی نئی تعریف پیش کی ہے، جسے لے کر سب سے پہلے بی جے پی صدر امت شاہ نے ایک لفظ اچھالا تھا۔ڈمپل نے تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان یہاں ایک انتخابی ریلی میں کہاکہ بی جے پی کہتی ہے کہ ’ک‘سے کانگریس، آپ کے بھیا اکھلیش کہتے ہیں کہ ’ک‘سے کمپیوٹر، ’س‘سے اسمارٹ فون، جس کے ذریعے آپ حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں ساری معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور ’ب‘سے بچے۔غورطلب ہے کہ شاہ نے گزشتہ ہفتے گورکھپور کے چوری چورا میں ایک ریلی میں قصاب میں ’ک‘سے کانگریس، ’س‘ سے ایس پی اور ’ب‘سے بی ایس پی نے کہا تھا۔انہوں نے 26-11کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے مجرم اجمل قصاب کے نام سے اس کا موازنہ کیا تھا۔سماج وادی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ اور وزیر اعلی اکھلیش یادو کی شریک حیات ڈمپل یادو نے یہاں کہا کہ بی جے پی کے نہ کام اچھے ہیں، نہ زبان اچھی ہے، انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے یہ لوگ ذات اور مذہب کا سہارا لے رہے ہیں، بی جے پی کے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ اتر پردیش کی عوام کو کام کرنے والا وزیر اعلی مل گیا ہے۔غازی پور میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل یادو نے کہا کہ صوبے میں ایس پی -کانگریس اتحاد کی مکمل اکثریت کی حکومت بننے جا رہی ہے، اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کو دیکھ کر بی جے پی میں کھسیاہٹ بڑھ گئی ہے، اس لیے وزیر اعلی اکھلیش پر حملے کئے جا رہے ہیں،بی جے پی کے لیڈران جب بھی منہ کھولتے ہیں تو زہر ہی اگلتے ہیں۔ڈمپل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پونے تین سالوں سے صرف ’من کی بات‘ کرتے ہیں،جبکہ اکھلیش یادو کام کرتے ہیں، مودی جی نے اب تک کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو بتائیں کہ انہوں نے اب تک کے اپنے دور اقتدار میں عوامی مفادات کے کتنے کام کئے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ مودی جی نے پہلے لوگوں کو جھوٹے خواب دکھا کر ملک کے اقتدار پر قبضہ جمایا اور اب جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ایس پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران غلط اعداد و شمار پیش کر کے اتر پردیش کی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہے ہیں۔قانون وانتظام کے معاملے میں یوپی ملک میں 22ویں نمبر پر ہے، خواتین کے ساتھ ہونے والے پرتشدد واقعات کے معاملے میں اتر پردیش 28ویں نمبر پر ہے،یوپی کی عوام کو سمجھنا ہوگا کہ بی جے پی کے لوگ غلط اعداد و شمار پیش کر کے ریاست کو بدنام کر رہے ہیں۔


 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کے چلتے سو فٹ لمبا بورڈ گرنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 14؛ 80 زخمی

ممبئی میں پیر دوپہر گردو غبار کے طوفان کے نتیجے میں سو فٹ لمبا بورڈ/ ہورڈنگ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد  بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل صبح  بورڈ کے نیچے  ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں ، جہاں سو سے زائد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں ہوئی پولنگ؛ 67.71 فیصد ووٹنگ درج

چوتھے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں پیر کو جن نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام (جموں و کشمیر) میں ہوئی جملہ 96 لوک سبھا سیٹوں کی  پولنگ میں الیکشن کمیشن کی دی گئی جانکاری کےمطابق 67.71 فیصد  ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ ؛ حیدر آباد میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کیس درج، برقع پوش خواتین سے بدسلوکی کا الزام، ویڈیو وائرل

حیدر آباد پولیس نے آج حیدر آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے درمیان بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل مادھوی لتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک بوتھ پر  برقع پوش  کچھ مسلم خاتون ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ...

سماج وادی پارٹی کے افضال انصاری کا معاملہ: ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی، افضال اور ان کی بیٹی دونوں نے غازی پور سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی

اتر پردیش کی غازی پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار افضال انصاری کی گینگسٹر معاملے میں ملی چار سال کی سزا کے خلاف عرضی پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور پھر آئندہ پیر یعنی 20 مئی تک کے لیے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس درمیان غیر یقینی والی حالت کو دیکھتے ہوئے افضال ...

ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی سے 17 مئی تک جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے 13 مئی کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مبینہ اراضی گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج دینے والی عرضی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے 17 مئی تک جواب مانگا ہے۔