یوگی کی یوپی میں لاء اینڈآرڈربدحال؟ خاتون کو اغواکرکے اجتماعی عصمت دری ، مجرمین تاہنوز آزاد 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2017, 10:37 PM | ملکی خبریں |

مظفر نگر، 18؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )لاء اینڈآرڈرپرسماجوادی حکومت کوہردم گھیرنے اورعوام سے مضبوط نظام کاوعدہ کرکے اقتدارمیں آئی یوگی حکومت میں ریاست بھرسے جرائم کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ریاست میں جہاں ایک طرف بی جے پی امن و قانون کی بالادستی اور خواتین کے تحفظات کا گیت گار ہی وہیں آئے دن ریاست کو عصمت دری کے واقعات نے ہلا کر رکھ دیا ہے ، عوام کو یاد ہوگا کہ بی جے پی نے سبز باغ دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ؛ لیکن وہیں اب ملک میں ریکارڈ توڑ جنسی درندگی کے واقعات اسی ریاست میں پیش آ رہے ہیں جو حکمراں طبقہ کی نااہلی کی بین دلیل ہے ، ریاست کی یہ بدترین حالت ہوچکی ہے کہ ’’بیٹی بچاؤ ‘‘ نعرہ اب اپنے برعکس مفہوم کی ترجمانی کر رہا ہے ۔ ملی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظفرنگر میں ایک 26 سالہ خاتون گیتا( فرضی نام ) کے ساتھ رام لیلا ٹیلا علاقے میں تین افراد نے مل کر جنسی درندگی کی اور پھر اس مظلوم عورت کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کے شوہر کے درج کردہ شکایت کے مطابق یہ واقعہ شام میں پیش آیا ۔ ڈو یزنل افسر گریش بھدوریا نے کہا کہ تین ملز موں میں سے ایک شخص کی بیوی بھی اس واقعہ میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ واضح ہو کہ وہ وہی ریاست ہے جہاں عصمت دری کے واقعات میں دھماکہ خیز اضافہ ہورہا ہے ؛ لیکن اس سمت میں یوگی سرکار محوِ خواب ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔