میڈیا کوے کے معاملے کو غیر ضروری طور پر نہ اچھالے: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st January 2017, 10:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍جنوری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا ہے کہ وہ کوئی توہم پرست یا بدعقیدہ شخص نہیں ہیں کہ ان کے کپڑوں پر کوے کے بیٹ کردینے سے اسے نحوست تصور کریں۔ آج شیموگہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ کیرلا کے منجیشور میں کل ایک پروگرام کے دوران ان کے کرتے پر کوے نے بیٹ کردی تو اسی کو خبروں میں اچھالا جارہاہے۔وہ اس بات کو بدشگونی ہرگز تصور نہیں کرتے۔ درخت کے نیچے اگر بیٹھے ہوں اور وہاں کوا، الو یا کوئی اور پرندہ اگر بیٹ کردے تو اسے کیا کرسکتے ہیں۔غیر ضروری طور پر میڈیا بھی اس طرح کے معاملات کو طول دینے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ بے زبان پرندے اگر ایسا کردیں تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔

ترقیاتی کام ہی حکومت کیلئے ضامن:اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں پچھلے چار سال کے دوران کانگریس حکومت نے جو ترقیاتی کام انجام دئے ہیں وہی آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کیلئے جیت کا ذریعہ بنیں گے۔ آج شیموگہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کیلئے آمد کے بعد وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت نے کئی عوام پر ور پروگرام شروع کئے ہیں اور ان عوام پرور پروگراموں کو ریاست گیر مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے ان پروگراموں کا بھرپور ساتھ بھی دیا ہے۔حال ہی میں ریاست کے مختلف مقامات پر عورتوں کی جنسی ہراسانی اور زیادتی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ خاطی جو بھی ہو اس کے مقام اور مرتبے کی پرواہ کئے بغیر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کے مطابق تنخواہ دینے کے سلسلے میں عنقریب متعلقہ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی اور ایک لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...