35A پر بولے ہنس راج اہیر، کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2017, 11:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوم آزادی پر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی پر وزیر داخلہ ہنس راج اہیر کا کہنا ہے کہ ایسی دھمکیاں سالوں سے دہشت گرد دیتے آئے ہیں جو کہ پاکستان سے حوصلہ افزاء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ملک کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہیں، اگر دہشت گرد اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئیں گے، تو ان کو سیکورٹی فورسز معقول جواب دینے کے قابل ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں فوج نے کئی دہشت گردوں کو مار گرایا ہے اور آگے بھی ایسی سخت کارروائی ہوتی رہے گی۔

وزیر داخلہ ہنس راج اہیرنے کہاکہ 15 اگست قومی تہوار ہے اور کشمیر سے کنیا کماری تک پورے ملک کی عوام جوش و خروش کے ساتھ اسے منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ذریعے سے میں پکارتا ہوں کہ آپ لوگ یوم آزادی پر ترنگا لہرائیں اور بھارت ماتا کی جے کہہ کر قومی تہوار میں شامل ہوں۔ ملک دہشت گردوں کی گیدڑبھکتی سے نہ کبھی ڈرا ہے اور نہ ہی ڈرے گا، ہماری حکومت دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے قابل ہے۔

آرٹیکل 35A کے بارے میں وزیر مملکت ہنس راج اہیر کا کہنا ہے کہ اس بارے میں وزیر داخلہ پہلے ہی جواب دے چکے ہیں، ہماری حکومت آئین کے باہر جاکر کچھ نہیں کرنا چاہتی، ان فضول کی باتوں کو لے کر وہاں کی عوام میں خدشات پھیلائے جا رہے ہیں، حکومت عوام کے لئے ناخوشگوار ہونے والا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور عوام کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

جموں کشمیر کے موجودہ حالات پر ہنس راج اہیر کا کہنا ہے کہ وہاں کے امن کے لئے ہمارے جوانوں نے قربانی دی ہے، پوری طاقت کے ساتھ ہم نے وہاں دہشت گردوں کا خاتمہ بھی کیا، فوج کے آپریشن کے بعد وہاں دہشت گرد ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ وادی میں دہشت گردوں کا صفایا کر رہے ہیں اور وہاں امن قائم کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کے قومی تہوار یوم آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دہشت گردوں کی گیدڑبھکتی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔