نتائج سے دودن پہلے شیوراج سنگھ چوہاں سبھی امیدواروں سے خطاب کریں گے
بھوپال:7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبھی امیدواروں سے آڈیوبرج(ایک ساتھ کئی لوگوں سے بات چیت کرنے کی تکنیک)کے ذریعہ سے خطاب کریں گے۔پارٹی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر کے مطابق وزیراعلیٰ مسٹرچوہان نو دسمبر کو پارٹی کے تمام امیدواروں ،اسمبلی کے انچارجوں ،ریاستی عہدے داران اور ضلع صدور سے آڈیوبرج کے ذریعہ سے خطاب کریں گے۔اس دوران پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدرراکیش سنگھ بھی موجودرہیں گے۔