ٹی وی ایس اپاچے نے اپاچے آنرس گروپ کی پہلی بین الاقوامی سفر کی شروعات کی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th December 2018, 2:52 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹی وی موٹر کمپنی کے پریمیم موٹرسائیکل برانڈ ٹی وی ایس اپاچے نے اپاچے آنرس گروپ (اے او جی)کی پہلی بین الاقوامی رائیڈ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ رائیڈ کا آغاز مغربی بنگال کے سلی گڑی سے ہوا، 17 مرد اور عورتیں اپنی ٹی وی ایس اپاچے موٹرسائیکلوں پر سوارہوکر بھوٹان پہنچیں گے۔ ٹی وی ایس اپاچے موٹرسائیکلوں کی تمام رینج میں شامل۔ ٹی وی ایس اپاچے آرٹی آر 160، ٹی وی ایس اپاچے آرٹی آر 160 4 وی، ٹی وی ایس اپاچے آرٹی آر 180، ٹی وی ایس اپاچے آرٹی آر 200 4 وی اور ٹی وی ایس اپاچے آر آر 310 اس رائیڈ میں شامل ہوں گی۔ رائڈر 10 دنوں کے اندر اندر 2000 کلومیٹر کی دوری طے کریں گے۔ ملک بھرمین کئی کامیاب رائیڈس مکمل کرنے کے بعد ٹی وی ایس اپاچے اب ہندوستان کے اے او جی ارکان کوبین الاقوامی رائیڈس میں حصہ لینے کا موقع دے رہی ہے۔سلی گڑی سے روانہ ہونے کے بعد، ٹیم سرحدپرواقعچھوٹے سے شہر پھٹشولنگ پہنچے گی۔ یہاں سے وہ بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو کی طرف بڑھیں گے، اس کے بعدکوئنسیلفودرانگ میں انہیں بدھ کی سب سے بڑی مورتی دیکھنے کا موقع ملے گا۔ پانچویں دن یہ دلچسپ سفر بھوٹان کی دوندیوں۔ مو چو اور پھو چو کے کنارے چلتے ہوئے پناکھا وادی کی طرف بڑھے گی۔آخر میں رائیڈر بھوٹان کے سب اونچے موٹرپاس چیلیل لا تک پہنچیں گے، اس طرح ٹی وی ایس اپاچے پر سوارہوکر ان کا یہ سفر بھوٹان میں اختتام پذیر ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔