سی بی آئی رسہ کشی: بی جے پی نے چپی سادھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2018, 12:37 AM | ریاستی خبریں |

نئی دہلی22اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے مرکزی تفتیشی بیور(سی بی آئی)کے اعلی افسران کے درمیان رسہ کشی اور خصوصی ڈائریکٹرکے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے معاملہ میں آج خاموشی اختیار کرلی اور کہاکہ حکومت اس معاملہ میں جلد ہی اپنا ردعمل ظاہر کرے گی۔

بی جے پی کی ترجمان میناکشی لیکھی نے یہاں پریس کانفرنس میں سی بی آئی کے معاملہ میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس بارے میں دوطرح کی رپورٹیں آرہی ہیں۔خصوصی ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جبکہ خصوصی ڈائریکٹر نے ڈائریکٹر پر الزامات عائد کئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ یہ بہت ضروری ہے کہ عوام کا اعتماد سی بی آئی اوردیگر اداروں پر برقراررہے۔لیکھی نے کہاکہ اس سلسلہ میں حکومت جلد ہی اپنا موقف رکھے گی۔بعد میں پارٹی بھی اپنی بات رکھے گی۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس معاملہ پر وزیراعظم نریندرمودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گودھرا معاملہ کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی میں رکن رہے اور اس وقت سی بی آئی میں نمبر دوکی حیثیت رکھنے والے گجرات کیڈرکے افسرمسٹرراکیش استھانہ شروع سے ہی وزیراعظم کے چہیتے ہیں اور بدعنوانی میں پکڑے گئے ہیں۔مسٹر مودی کے دورحکومت میں سی بی آئی سیاسی انتقامی کارروائی کا آلہ کار بن گئی ہے۔داخلی لڑائی کی وجہ سے ادارے کی ساکھ گرتی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...