ملک بھر میں لاری مالکان کی ہڑتال شروع اشیائے ضروری کی سربراہی متاثر ہونے کا امکان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 10:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 18؍ جون(ایس او نیوز) ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم کی فیس میں اضافے کے خلاف کرناٹک سمیت ملک بھر میں لاری مالکان کی غیر معینہ مدت ہڑتال آج سے شروع ہوچکی ہے۔ اس ہڑتال میں کل سے مزید شدت لائی جائے گی۔لاری ہڑتا ل کی وجہ سے بیرونی علاقوں سے شہر آنے والی لاریوں کی تعداد 90فیصد کم ہو چکی ہے۔ شہر آنے والی لاریاں بھی کل سے اس ہڑتال میں شامل ہوں گی جس کی وجہ سے ہڑتال میں شدت پیدا ہوگی۔چاول ، گیہوں، ترکاری سمیت دیگر روز مرہ استعمال کی جانے والی اشیاء کی سربراہی پوری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شہر میں تین لاکھ لاریوں سمیت ریاست کے 9.30لاکھ اور ملک بھر میں 93 لاکھ لاری مالکان نے اپنی مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت ہڑتال شروع کی ہے۔ وائٹ فیلڈ میں موجود کنٹینر گوڈس شیڈ میں مکمل طور پر لاریاں رکی پڑی ہوئی ہیں۔یہاں ایک ہزار سے زائد لاریاں سڑکوں پر گئے بغیر رکی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ یشونت پور دیوراج ارس ٹرمنل ، اے پی ایم سی سمیت ریاستی اور قومی شاہراہوں کے کنارے لاریاں رکی پڑی ہیں۔ تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم کی فیس 27ہزار روپیوں سے بڑھا کر 48ہزار کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمتوں میں ہر دن اضافے سے لاری مالکان پر افزود بوجھ پڑا ہے جس سے مالکان کافی پریشان ہیں۔اس کومنسوخ کرنے کی مانگ کو لے کر آل انڈیا لاری اونرس فیڈریشن نے غیر معینہ مدت ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لئے دیگر لاری مالکان کی تنظیموں نے بھی ہڑتال کی تائید کی ہے۔ ریاست میں آل کرناٹک لاری اونرس فیڈریشن کے ریاستی صدر بی چنا ریڈی کی قیادت میں ہڑتال شروع کی گئی ہے۔ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری گوپال سوامی نے بتایا کہ مرکزی حکومت بار بار ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لاری مالکان اور اس سے جڑے افراد پر بوجھ پڑنے لگا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے اور تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم کی فیس میں کمی کرنے کی مانگ کو لے کر کئی مرتبہ فیڈریشن کے عہدیدار وزیر اعظم نریندر مودی کو یاد داشت پیش کر چکے ہیں۔ لیکن افسوس کے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی اقدام نہیں ہوپایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاری مالکان کے ساتھ سوتیلے پن کی وجہ سے ملک گیر لاری ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے شروع ہوئی ہڑتال میں ملک بھر کی 93 لاکھ سے زائد لاریاں حصہ لے رہی ہیں اور اپنی مانگوں کو پورا کرنے کا پر زور مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم کی فیس 1117 فیصد بڑھائی گئی ہے۔مرکزی حکومت اس میں فوری کمی کرتے ہوئے لاری مالکان کوراحت پہنچائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...