ٹریفک پولیس کے کپڑوں میں کیمرے نصب: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th April 2017, 1:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:29/اپریل(ایس او نیوز) وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتایاکہ ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہل کار کے شرٹ میں کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ کے آر پورم میں ٹریفک پولیس تھانہ کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ اگر عوام کے ساتھ جھڑپ ہو یا پولیس اہلکار پر حملہ ہو تو ایسے واقعات پر قابو پانے کیلئے پولیس اہلکاروں کے شرٹ کے بٹن میں کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ جس میں سارا منظر ریکارڈ ہوگا۔ شہر میں موجود ٹریفک مینجمنٹ سنٹر میں ٹریفک قوانین کی پامالی کا جائزہ لیا جائے گا، جس کیلئے درکار ایچ ڈی کیمرے شہر بھر میں نصب کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات پر روک لگائیں۔ ان کے مطابق خواتین کے تحفظ کیلئے موبائل ایپ جاری کیا گیا ہے۔ شہر میں محکمہئ پولیس کیلئے تین سو گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، جن میں ٹیاب لیٹ بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ خواتین کے تحفظ سے متعلق موجود ایپ میں اگر کوئی شکایت موصول ہوتو صرف پندرہ سکینڈ میں کنٹرول روم کے ذریعہ پیغام روانہ کیا جائے گا اور فوری طور پر پولیس اس خاتون کی حفاظت کیلئے پہنچ جائے گی۔ ڈاکٹر پرمیشور نے بتایاکہ محکمہئ پولیس کو عوام سے قریب لانے کے مقصد سے اس طرح کے پروگرام جاری کئے گئے ہیں۔ جس کیلئے ہر علاقہ میں ایک پولیس اہلکار کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جو اپنے علاقہ کے پچاس لوگوں سے مسلسل رابطہ میں رہے گا اور وہاں پیش آنے والے حالات کی نگرانی کرے گا۔ پورے ملک میں اس طرح کا نظام پہلی مرتبہ شہر بنگلور میں جاری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایاکہ عوام کے مفادات کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے مفادات کا تحفظ بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ شہر بنگلور کی آبادی 1.2کروڑ ہے، جن میں سے 68لاکھ گاڑیاں روزانہ دوڑتی ہیں، جس کے سبب ٹریفک اژدہام رونما ہوتا ہے، ایسے میں مزید بسوں اور ٹرینوں کی سہولت کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مقبول بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ رکن اسمبلی بائرتی بسوراج کے علاوہ پولیس کمشنر پروین سود اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...