بنگلورو میں ٹریفک کے دباؤ پر قابو پانے کے لئے پولیس اور ماہرین کی تجاویز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2017, 10:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور،13 ؍نومبر(ایس او نیوز) ایک اندازے کے مطابق شہر میں اس وقت تقریباً 70 لاکھ سے زیادہ سواریاں دوڑتی ہیں جو کہ شہر میں افراتفری ہی نہیں بلکہ فضائی آلودگی میں اضافہ کا بھی اہم سبب بنی ہوئی ہیں ، ماہرین ماحولیات نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ شہر کے ان علاقوں میں جہاں عام طور پر ٹریفک کا اژدھام رہتا ہے جیسے مرکزی سلک بورڈ کا علاقہ وہاں فضائی آلودگی دوسرے مقامات کے مقابلہ میں بہت زیادہ بڑی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سواریوں کے اژدھام کیے وجہ سے شہر کے اندر ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچنا بہت مشکل ہو جاتا ہے خاص طور پر اہم کاروباری اور مصروف اوقات میں شہر کے راستوں پر سواریوں کی رفتار دس کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود ہوکو رہ جاتی ہیح جس کی وجہ سے اگر کوئی ہنگامی صورت حال پیدا ہو جائے اور کسی کو جلدی میں کسی دوسرے مقام پر پہنچنا ہوتا ہے تو اس کے لئے کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، یہ بھی اکثر دیکھا گیا ہے کہ سخت بیمار مریضوں کو لے کر ایمبولنس گاڑیاں ٹریفک اژدھام کے درمیان پھنسی چیختی رہتی ہیں لیکن انہیں کہیں سے کوئی راستہ ہی نہیں مل پاتا ۔اس صورت حال کے درمیان بنگلور شہر ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے دباؤ پر قابو پانے کے لئے ایک آٹھ نکاتی فارمولے کو ایجاد کیا تھا۔ کئی ایک تجاویز میں سے جن میں طویل دوری والی منزلوں کو جانے والی بسوں کے شہر میں داخلے پر روک لگانا بھی شامل ہے،پولیس یہ بھی چاہتی ہے کہ ایسے تجارتی ادارے جن کے پاس سواریوں کی پارکنگ کی سہولت میسر نہ ہو انہیں بھی بند کر دیا جانا چاہئے۔ان کے علاوہ دیگر تجاویز میں پرانی عوامی سواریوں کو ختم کرنا، ائیر پورٹ کے لئے دوسرے متبادل راستوں کی تعمیر اور شہر کے بارہ اہم اور زیادہ ٹریفک دباؤ والے مقامات پر سے رکاوٹوں کو دور کرنا وغیرہ شامل ہیں۔اضافی پولیس کمشنر (ٹرافک) آر ہیتیندرانے کچھ دن قبل شہر میں ایک اخبار کو دئے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ’’ہم بین شہری بسوں کو شہر کے مضافاتی علاقوں تک محدود کر دینا چاہتے ہیں۔ممبئی کے بشمول کئی بڑے شہروں میں ایسا نظام قائم ہے کہ وہاں خانگی بین شہری بسوں کا شہر میں داخلہ ممنوع ہے۔یہ ضروری نہیں ہے کہ تمام بسیں خلاصی پالیم یا مجسٹک ہی پہونچیں۔ وہ سواریاں بیاپنا ہلی یا پینیا سے اپنی سواریوں کا نظم چلا سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کو ایک پارکنگ پالیسی اور مستقل معاوضہ کے بدلے سواریوں کو روکنے کے مقامات کی ضرورت ہے۔اضافی کمشنر نے کہا کہ’’بی بی ایم پی کو چاہئے کہ وہ مختلف مقامات کی ، معاوضہ کے بدلے پارکنگ، مفت پارکنگ اور نو پارکنگ کی حیثیت سے نشاندہی کرے۔اس وقت گاڑیاں چلانے والے ہر جگہ مفت پارکنگ کی وجہ سے جہاں چاہے وہاں سواریاں روک دیتے ہیں اس کی وجہ سے ٹرافک کا اژدھام بڑھ جاتا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر پورٹ کے لئے مجوزہ متبادل راستہ کی وجہ سے امید ہے کہ بلاری روڈ پر کافی حد تک ٹرافک کا دباؤ کم ہو سکتا ہے۔ڈبلیو آر آئی انڈیا کے شہری ٹرانسپورٹ کے ماہر پون مولوکوٹلہ کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ شہر میں بی ایم ٹی سی بسوں کی تعداد کو دگنی بڑھادے اور نجی سواریوں پر بھیر بھاڑ کا جرمانہ عائد کرے، ان کا کہنا ہے کہ میٹرو ریل کی توسیع اور مزید بسوں کے اضافہ کے ذریعہ عوام کو عوامی ذرائع رسد کے استعمال کی ترغیب دی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...