منموہن سنگھ کی مودی حکومت کو بدلنے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں سے متحد ہونے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2018, 11:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت پر عوام سے کئے گئیوعدے پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کو عوام کے خلاف کام کر رہی حکومت کو تبدیل کرنے کے لئے متحد ہونے کی ضرور ت ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کانگریس کے ’بھارت بند‘ کے دوران یہاں رام لیلا میدان میں منعقد دھرنا و مظاہرہ میں کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو اپنے تمام اختلافات فراموش کرکے ملک کے اتحاد، سالمیت اور جمہوريت کے لئے متحد ہوکر کام کرنے اور مودی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔کسان،تاجر، چھوٹے بڑے کاروباری اور نوجوان پریشان ہیں، لہذا مل کر اس حکومت کو اقتدار سے باہر کرنیکی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ سارا اپوزیشن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور آسمان چھوتی مہنگائی پر حکومت کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے اور عوام کی آواز بلند کرنے کے لئے آج جمع ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایم پی اور ایم ایل اے کے وکالت کرنے پر پابندی نہیں, سپریم کورٹ نے کہا یہ لوگ کل مدتی سرکاری ملازم نہیں ہیں

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو وکالت کرنے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ لوگ کل مدتی سرکاری ملازم نہیں ہیں۔ انہیں پریکٹس سے روکنے سے روکنے کا قانون بار کونسل آف انڈیا نے نہیں بنا یا ہے۔ گذشتہ 9جولائی کو سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ...

ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن ، کیرالامیں 500 نئے گھروں کی تعمیرکرے گا

کیرالامیں آئے صدی کے سب سے بڑے سیلاب سے لگ بھگ ساڑھے چار سو سے زائد جانیں تلف ہونے کی اطلاعات ہیں ، اور 40 ہزار کروڑ کا مالی نقصان ہوا ہے ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پورا ملک کیرالا کے ساتھ کھڑا رہا ۔ پہلے مرحلے میں ریلیف کے بعد اب تباہ حال کیرالا کی باز آبادکاری کا مرحلہ شروع ہوا ہے

طلاق ثلاثہ پر مرکزی حکومت کا آرڈیننس غیر آئینی؛ جمعیۃ علماء نے کیا سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ،گلزار اعظمی

گذشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے طلاق ثلاثہ معاملے میں عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرڈیننس پاس کرالیا جس کے بعد سے ہی انصاف پسند عوام بالخصوص مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔

اردو زبان کے نوجوان نقاد اور صحافی غلام نبی کمار’’تعمیل ارشاد ادبی ایوارڈ‘‘سے سرفراز

اردو زبان و ادب کے نوجوان ادیب ،نقاد اور صحافی غلام نبی کمارکو ریاست جموں و کشمیر کے مشہور و معروف اخبار روزنامہ تعمیل ارشاد کی جانب سے’’تعمیل ارشاد ادبی ایوارڈ2018‘‘سے نوازا گیا۔

دادری ہجومی تشدد معاملہ کا ملزم روپیندر رانا نوائیڈ ا سے اگلے لوک سبھا کا ہوگا امیدوار؛ نو نرمان سینا دے گی ٹکٹ

سال 2015میں پیش ائے دل دہلادینے والے دادری ہجومی تشدد کا واقعہ جس میں مشتبہ بیف کے نام پر محمد اخلاق کا بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا اس کیس کا ایک اہم ملزم اترپردیش نو نرمان سینا کے ٹکٹ پر مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں نوائیڈا سے امیدوار ہوگا۔

’’چوکیداربن گیا چوروں کا سردار‘‘:راہل۔رافیل سودے کی تفتیش مرکزی ویجلنس سے کرانے کا مطالبہ

کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند کے اس انٹرویو کا ویڈیو جاری کیا ،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رافیل جنگی طیارہ کے سودے میں آفسیٹ پارٹنر کے لئے انل امبانی کی کمپنی کا نام ہندوستان کی ...