لوگوں کو نوکری کا لالچ دے کر ٹھگنے کے الزام میں تین گرفتار
نئی دہلی،02 ؍فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایک جانی مانی ایئر لائن کے ایچ آر مینیجر کے نام کا استعمال کرکے درجنوں افراد کو نوکری کالالچ دینے اور انہیں چونا لگانے کے معاملے میں تین افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔
ایچ آرمینیجر نے گڑگاؤں پولیس کی سائبر سیل میں شکایت درج کرائی تھی کہ کچھ لوگوں نے ان سے ملاقات کی تھی اور انہیں ان کے نام سے جاری کئے گئے خط دکھائے تھے۔گڑگاؤں پولیس کے افسر تعلقات عامہ سبھاش بوکان نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ ملزم ویب سائٹس کے ذریعے امیدواروں سے رابطہ کرتے تھے اور انہیں ملازمتوں کی پیشکش کرتے تھے۔وہ پہلے ان سے کمیشن لے لیتے تھے اور پھر انہیں فرضی سرٹیفکیٹ دے دیتے تھے۔
بوکان نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ سنگین تھا، تو سائبر سیل نے ان کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کی جن کے بارے میں امیدواروں نے ایچ آر مینیجر بتائے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے تمام بینک اکاؤنٹ پر قبضہ کر لئے گئے اور ان کے سرغنہ محمد سفیان اور اس کے شراکت داروں گوپال کشن اور ہریش پاہجا کو گرفتار کیا گیا۔گوپال اور ہریش جنوبی دہلی میں رہتے تھے۔ غور طلب ہے کہ اس طرح کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔اس سے پہلے ایسا ہی ایک معاملہ دہلی سے آیا تھا۔جہاں ملزم لوگوں بیرون ملک روزگار دلانے کے نام پر ٹھگتے تھے۔دہلی پولیس نے اس گروہ کو چلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملزمان میں ایک نائجریائی نژاد نوجوان اور ایک ہندوستانی نژاد خاتون شامل تھی۔پولیس نے اس وقت دونوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔