جواں سال کارپوریٹر ایلو ملائی فوت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 7th December 2018, 1:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔6؍دسمبر(سیاست نیوز) شہر کے سگایا پورم وارڈ کے جواں سال کارپوریٹر ایلو ملائی جو ناک کے ایک معمولی آپریشن کے لئے سنتوش اسپتال میں داخل ہوئے تھے ، آپریشن کے دوران زبردست دل کا دورہ پڑنے کے سبب کوما میں جانے کے بعد آج چل بسے ۔ بتایاجاتا ہے کہ ناک میں معمولی تکلیف کے سبب ایلو ملائی نے سنتوش اسپتال میں داخل ہوئے تھے ، گزشتہ ماہ اسپتال میں معمولی سرجری کے دوران ایلو ملائی پر زبردست دل کا دورہ پڑا اس سے وہ کوما میں چلے گئے۔ علاج کے لئے انہیں وکرم اسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں کل رات دیڑھ بجے ایلو ملائی نے دم توڑ دیا۔ پچھلے بی بی ایم پی انتخابات میں کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتر کر ایلو ملائی نے سگایا پورم میں کامیابی حاصل کی تھی، اور بی بی ایم پی میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد میں وہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین کے طور پربھی کام کرچکے ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ سنتوش اسپتال میں آپریشن کے دوران نہ صرف ایلو ملائی پر دل کا دورہ پڑا بلکہ ان کے تمام اعضا بھی ناکارہ ہوگئے۔ ایلوملائی کے کومامیں جانے کے بعد یہ شکایت سامنے آئی کہ سنتوش اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ لاپروائی ایلو ملائی کی اس حالت کے لئے ذمہ دار ہے۔بی بی ایم پی میٹنگ میں بھی معاملہ اٹھایا گیا اور میئر گنگامبیکے نے سنتوش اسپتال کے خلاف جانچ کے احکامات صادر کئے۔ ایلو ملائی کی موت کے سبب آج بی بی ایم پی کے تمام دفاتر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ان کی موت پر متعدد قائدین نے اپنے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر ورکن اسمبلی جناب روشن بیگ نے لنگراج پورم کے چارلس میدان پہنچ کر ایلو ملائی کی جسد خاکی کا دیدار کیا اوران کے افراد خانہ کو تسلی دی۔ ایلو ملائی کا شمار جناب روشن بیگ کے کٹر حامیوں میں کیا جاتا ہے۔ ان کی موت پر میئر گنگامبیکے ، ڈپٹی میئر بھدرے گوڈا ، حکمران پارٹی کے لیڈر ایم شیوراج ، اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی، جے ڈی ایس گروپ لیڈر نیترا نارائن اور دیگر نے تعزیت ادا کی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...