کشمیر میں پتھربازوں کو جواب دینے کو تیار مدھیہ پردیش کے گلیل باز، چھندواڑہ کے قبائلیوں نے لکھا پی ایم کو خط
نئی دہلی:20/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی جنت کو جہنم بنا رہے پتھربازوں کے دن شاید اب خراب آنے والے ہیں کیونکہ اب انہیں پتھر کا جواب پتھر سے دینے کے لئے مدھیہ پردیش کے گلیل بازوں نے کھلاچیلنج دیاہے۔گلیل بازی میں مہارت حاصل اس قبائلی گروپ نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ کشمیر کے پتھربازوں کے پتھر کا جواب پتھر سے دینے کے قابل ہیں۔ مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع کے قبائلیوں نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے پتھربازوں سے نمٹنے کے لئے ان کے روایتی ہتھیار گلیل کا استعمال کیا جانا چاہئے۔کشمیر کی فضا میں پتھربازوں کے پرتشدد واقعات اور ان واقعات سے فوج کے جوانوں کو ہو رہی مصیبت سے یہ قبائلی گروپ مجروح ہے۔ ایک نوجوان قبائلی نے کہا کہ کشمیر کے ان پتھربازوں کو وہ معقول جواب دے سکتے ہیں ... پتھر کا جواب پتھر سے .. وہ بھی ان سے تیز اور دور تک پتھر پھینک کر۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ قبائلی پتھر پھینکنے کے لئے گلیل کا استعمال کرتے ہیں۔ اس گلیل سے پتھر دور تک اور تیز رفتار میں جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ قبائلی ایسے ہیں جو 50 میٹر تک پتھر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کشمیر میں ہو رہی سرگرمیوں سے یہ قبائلی بھی واقف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب فوج پر پتھر پھینکا جاتا ہے تو ان کا خون کھول جاتا ہے۔