پارٹی کی قیادت کا فیصلہ اعلیٰ کمان کرے گی: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th April 2017, 9:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔18؍اپریل(ایس او  نیوز) کے پی سی سی صدارت پر برقرار رکھنے کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے کئے گئے فیصلے پر مسرور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کی قیادت کون کرے گا اس سلسلے میں فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان کی طرف سے ہوگا نہ کہ مقامی سطح پر ۔ انہیں کے پی سی سی صدارت سے ہٹانے کے متعلق وزیر اعلیٰ سدرامیا کے گروپ کی طرف سے کی گئی کوششوں پر اپنی ناراضگی کا دبے الفاظ میں اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ اسمبلی چناؤ میں کانگریس کی قیادت کس کے ہاتھ میں ہوگی یہ فیصلہ بنگلور میں نہیں دہلی میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حالانکہ وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہاہے کہ اگلے انتخابات بھی انہی کی قیادت میں لڑے جائیں گے، لیکن اس سلسلے میں قطعی فیصلہ کانگریس پارٹی کی مرکزی قیادت ہی ہمیشہ سے کرتی آئی ہے۔ لیکن ان کا اور سدرامیا کا مقصد ایک ہی ہے کہ کسی طرح کانگریس ریاست کے اقتدار پر برقرار رہے۔اس مقصد کیلئے تمام مل کر ریاست میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کریں گے۔ ڈاکٹر پرمیشور نے اگلے انتخابات میں جنتادل (ایس) سے مفاہمت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں کسی بھی سطح پر اس موضوع پر بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز کانگریس قیادت کے زیر غور ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی سیکولر سیاسی جماعتوں کا یہی مشترکہ مقصد ہونا چاہئے کہ کسی بھی حالت میں فرقہ پرست بی جے پی اقتدار پر آنے نہ پائے۔ ریاستی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے اختیار میں ہے، وہی اس سلسلے میں قطعی فیصلہ کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...