غیر قانونی زمینات پر سرکاری قبضہ بحال،215کروڑ روپیوں کی زمین خالی کردی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th June 2017, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍جون(ایس او نیوز) بنگلور ساؤتھ ، ایسٹ اور نارتھ تعلقہ جات میں بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کے ضلع انتظامیہ نے 215کروڑ روپے مالیت کی 45.22 ایکڑ زمین پر قبضہ بحال کرلیاہے۔بنگلور ساؤتھ تعلقہ کے گلر ہلی سروے نمبر31اور 55 میں 40 ایکڑ سرکاری زمین پر بی ڈی اے اور دیگر چند بارسوخ شخصیتوں نے قبضہ کررکھا تھا ، آج صبح شہر کے ڈپٹی کمشنر وی شنکر کی ہدایت پر سب ڈویژنل آفیسر ڈی بی نتیش ، اڈیشنل ڈی سی کانت راجو، تحصیلدار شیوکمار، ایکسائز سب ڈویژنل آفیسر ناگراج ریڈی وغیرہ نے بی ڈی اے کی طرف سے قبضہ کی گئی زمین اور دیگر زمینات کو اپنے قبضے میں لے لیا، بی ڈی اے نے جس زمین کو قبضہ میں لیاتھا وہاں ایک لے آؤٹ ترتیب دیاجاچکا ہے۔اس کے علاوہ چند اہم شخصیتوں نے اس سرکاری زمین پر قبضہ کرکے وہاں مکانات اور عارضی شیڈ بنوالئے تھے، جبکہ کچھ لوگ راستے کے کنارے چھوٹی موٹی دکانیں لگا چکے تھے۔ غیر قانونی قبضہ کے متعلق اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنے طور پر ہی اس زمین کو خالی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ بعد میں بنگلور ایسٹ تعلقہ کے سداپور دیہات کے وائٹ فیلڈ ورتور مین روڈ پر 22گنٹے سرکاری زمین پر قبضہ بحال کرلیا گیا۔ یہاں پر ڈی مارٹ شیل پٹرول بنک اور دیگر بڑی عمارتیں موجود تھیں۔ اس کے علاوہ کچھ چھوٹی موٹی دکانیں ، ہوٹل ، گیاریج وغیرہ موجود تھے۔ اسی طرح بنگلور نارتھ تعلقہ کے ہوسہلی دیہات میں سروے نومبر 21کے تحت غیر قانونی قبضہ کی جاچکی پندرہ کروڑ روپے مالیت کی زمین پر ضلعی انتظامیہ نے اپنا قبضہ بحال کرلیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...