ممبئی میں نہیں دبئی میں ہوگا سب موٹی خاتون کا علاج،  176 کلو کم ہوا وزن، برجیل ہسپتال ہوگی شفٹ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th April 2017, 1:37 AM | ملکی خبریں |

ممبئی:28/اپریل(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) دنیا کی سب موٹی خاتون کا علاج اب ممبئی میں نہیں بلکہ دبئی میں ہوگا، سیفی ہسپتال سے یو اے ای کے برجیل ہسپتال میں شفٹ کیا جائے گا۔ بتادیں کہ مصر کی شہری ایمان احمد کو ممبئی سے متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال بھیجا جائے گا۔ یہاں ان کا وزن کم کرنے کے لئے علاج چل رہا ہے، علاج کے لئے یہاں آنے سے پہلے ایمان کو دنیا کی سب سے وزنی خاتون سمجھا جاتا تھا۔ ممبئی کے سیفی ہسپتال نے بتایا کہ ایمان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے برجیل ہسپتال بھیجا جائے گا۔ ایمان کی بہن شاما سلیم نے الزام لگایا تھا کہ سیفی ہسپتال میں ایمان کا صحیح طریقے سے علاج نہیں ہو رہا ہے، پرائیوٹ ہسپتال نے دعوی کیا کہ ایمان کا وزن گھٹ کر 176 کلو گرام ہو گیا ہے جو گزشتہ سال 500 کلو گرام تھا۔ وی پی ایس ہیلتھ کیئر گروپ کے برجیل ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ٹیم نے شاما کی درخواست پر بدھ کو یہاں ایمان سے ملاقات کی تھی، اپنی بہن کے ساتھ یہاں رہ رہی شاما نے بتایا کہ وی پی ایس کے ایم ڈی ڈاکٹر شمشیر ویالل جمعرات کو یہاں پہنچے اور سیفی ہسپتال کے حکام سے ملاقات کی۔ اس کے بعد سیفی ہسپتال میں بیریاٹرک سرجری کے سیکشن کے چیف ڈاکٹر ارپنا بھاسکر نے ایک بیان میں کہاکہ یہاں علاج ختم ہو گیا ہے اس لئے ایمان کو یو اے ای کے برجیل ہسپتال بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیفی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے شاندار کام کیا ہے۔ ارپنا نے بتایاکہ ایمان چارٹرڈ کارگو طیارے سے آئی تھیں اور عام مسافر کی طرح ایک طیارے کی بزنس زمرے میں واپس جا رہی ہیں۔ ان کا وزن ابھی 176.6 کلو گرام ہے جو 23 ستمبر 2016 کو 500 کلو گرام تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔