ڈی آر آئی نے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی باشندوں کو پکڑا، 6.14کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th August 2018, 1:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:8/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت ہندکے محکمہ محصول کے ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی)کے دہلی زونل یونٹ کے افسروں کی خصوصی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، نئی دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ڈپارچر ہال ٹی-3 سے7 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمدکی ہے۔یہ غیرملکی باشندے5اور6اگست2018کی شب کے درمیان کے ہانگ کانگ کے لئے جہاز پر سوار ہونے جا رہے تھے، جب انہیں روکاگیااوران کے بیگوں سے یہ غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس اسمگلنگ گروہ میں ملوث ہندوستانی باشندوں کا بھی پتہ لگایا گیا ہے اور انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایئرورٹ ایجنسیوں کے حوالیسے پتہ لگا ہے کہ اس غیر ملکی رقم کو تولیوں میں سختی سے لپیٹا گیا تھا تاکہ بھاگنے میں آسانی ہو۔ تمام کرنسی 100 ڈالر کے نوٹوں پر مشتمل تھی ۔ کل تقریباً 8.90لاکھ کے ڈالر برآمد ہوئے ہیں، جن کی بازار میں مالیت آئی این آر 6.14 کروڑ روپے ہے۔ تفتیش سے اب تک پتہ چلا ہے کہ اس اسمگلنگ گروہ میں شامل ہندوستانی اور غیر ملکی افراد ہانگ کانگ اور ہندوستان کے قریب رہائش پذیر تھے۔ اس گروہ کا سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ ہانگ کانگ میں رہتا ہے، جو مختلف اشخاص کے ذریعہ سونے کے بار چھپا کر ہندوستان بھیجتا ہے۔ ہندوستان میں اس گروہ کا ایک شخص اس سونے کو حاصل کر کے بدلے میں ہندوستان سے غیر ملکی کرنسی واپس ہانگ کانگ بھیجتا تھا۔ تفتیش سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان میں کسٹمز کی نظروں سے بچنے کیلئے سونا لانے اور کرنسی لے جانے والے لوگوں کو کبھی بھی دوبارہ استعمال نہیں کیا جاتا تھا۔ بھارت میں ماضی میں بھی، ڈی آر آئی نے متعدد غیر ملکی باشندوں کو پکڑا ہے، جو سونا، غیر ملکی کرنسی اور ہتھیار جیسے سامان کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔تمام آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔