آنگن واڈی کارکنوں کے مسئلے پر حکومت کھلا ذہن رکھتی ہے: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd March 2017, 10:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/مارچ(ایس اؤ نیوز)وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ریاستی حکومت آنگن واڈی کارکنوں کے مسائل پر تبادلہئ خیال کرنے اور انہیں سلجھانے کیلئے کھلا ذہن رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدرامیا نے 19 مارچ کو آنگن واڈی کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اور اگلے ماہ ایک اور میٹنگ طلب کرکے اس معاملے کو سلجھانے کی تحریری یقین دہانی بھی خود وزیراعلیٰ نے کرائی ہے۔اس کے بعد احتجاج ختم کرنے پر آمادہ آنگن واڈی کارکنوں نے دوبارہ احتجاج شروع کردیا ہے جوناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت آنگن واڈی کارکنوں کے مسائل کو سلجھانے میں کھلا ذہن رکھتی ہے۔ آج صبح جیسے ہی کونسل کی کارروائی شروع ہوئی اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپانے آنگن واڈی کارکنوں کے احتجاج کا مسئلہ اٹھایا اور کہاکہ پچھلے تین دنوں سے یہ خاتون کارکن سڑکوں پر احتجاج کررہی ہیں۔ چھوٹے بچوں کو لے کر خواتین سڑکوں پر سونے کیلئے مجسور ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کل معاملے کو سلجھانے کا وعدہ کیاتھا، لیکن اب کہہ رہے ہیں کہ 19اپریل کو میٹنگ طلب کریں گے، یہ درست نہیں ہے۔اگر اس میٹنگ کیلئے آنگن واڈی کارکنوں نے مان لیاتھا تو پھر اس پر احتجاج جاری رکھنے کی ضرورت کیاتھی؟۔ حکومت اور آنگن واڈی کارکنوں کے درمیان مصالحت کیلئے جو بات چیت ہوئی ہے اس کے اہم نکات کیا ہیں، اس کی وضاحت کی جائے۔اس مرحلے میں مداخلت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت کی طرف سے جو بھی یقین دہانی کل کرائی گئی تھی، آنگن واڈی کارکنوں نے اسے مان لیا، لیکن پتہ نہیں کس لئے دوبارہ احتجاج جاری رکھا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ آنگن واڈی کارکنوں کو مشاہرہ ادا کرنے کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے۔حال ہی میں مرکزی حکومت نے 60:40کے اوسط سے یہ رقم برداشت کرنے کا اعلان کرچکی ہے، جس کے بعد بھی ریاستی حکومت نے ان کے مشاہرہ میں پانچ سو روپیوں کا اضافہ کیا، رواں سال ایک ہزار روپے بڑھائے گئے ہیں۔ فی الوقت آنگن واڈی کارکن کو ماہانہ سات ہزار روپے اور معاون کوساڑھے تین ہزار روپے دئے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود بھی ان کارکنوں کی طرف سے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر وزیر برائے بہبودی ئ خواتین واطفال اوما شری کو روانہ کرکے ان کے ساتھ بات چیت کیلئے آمادہ کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں مداخلت کرتے ہوئے ایشورپا نے کہاکہ پرمیشور کا بیان درست ہے، لیکن دوبارہ پھر یہ احتجاج شروع کیوں ہوا ہے اس کا پتہ لگایا جائے۔ اس کے بعد چیرمین شنکر مورتی نے معاملہ پر بحث ختم کرنے کیلئے ہدایت دے کر وقفہئ سوالات شروع کروایا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...