ملک کے91بڑے آبی ذخائر کی سطح آب میں 8فی صداضافہ
نئی دہلی:19/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)ختم ہونیو الے ہفتے میں ملک کے 91 بڑے آبی ذخائر میں 52.355 بی سی ایم پانی موجودتھا ، جو ان آبی ذخائر میں پانی جمع ہونے کی کل گنجائش کے32 فیصد کے بقدر ہے ۔یہ فیصد 12 جوالائی 2018 ء کوختم ہونے والے ہفتہ میں ان آبی ذخائر میں جمع پانی کی مقدار ان کی مجموعی گنجائش کے24 فیصد کے بقدر تھی اور19 جولائی 2018ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ان آبی ذخائر کی سطح آب 125 فیصد تھی، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت اور پچھلے دس برسوں کی اسی مدت کے دوران ان آبی ذخائر میں جمع پانی کی مقدار 116 فی صدتھی ۔ان 91آبی ذخائر میں پانی جمع کرنے کی مجموعی گنجائش 161.993 بی سی ایم ہے، جو ان ذخائر میں پانی جمع کرنے کی کل گنجائش 257.812 بی سی ایم کے 63 فیصدکے بقد ر ہے ۔ان91 آبی ذخائر میں سے 37 بڑے آبی ذخائر میں 60 میگاواٹ سے زائد پن بجلی پیداکرنے کی اہلیت موجود ہے۔