25مارچ کو بی بی ایم پی بجٹ،غرباء کی فلاح پر توجہ: گنا شیکھر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th March 2017, 11:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور:16/مارچ(ایس او نیوز)25 مارچ کی صبح برہت بنگلور مہانگر پالیکے کا بجٹ پیش کیا جائے گا، جس میں ہمہ جہت ترقی اور غریبوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کی ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی چیرمین ایم کے گنا شیکھر نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بار بی بی ایم پی کے بجٹ میں اب تک شروع کئے گئے مختلف پراجکٹوں کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاستی بجٹ میں بی بی ایم پی کو 8/ ہزار کروڑ روپیوں کی رقم مہیا کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ توقع سے زیادہ گرانٹس بی بی ایم پی کو اس بجٹ میں دئے گئے ہیں، اسی لئے بی بی ایم پی کے بجٹ میں بھی نئے نئے منصوبوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہر بھر کے بوسیدہ اور غیر مستعمل بی بی ایم پی مارکیٹوں کو منہدم کرکے انہیں پارکنگ کامپلکسوں میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بجٹ کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار ان کی کمیٹی نے شہر کے تمام گھروں کو ڈجیٹل نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے گھروں کی نشاندہی میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہ کھاتہ رکھنے والے جائیدادوں کو ان نمبروں کی فراہمی سے گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ جات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ گنا شیکھر نے بتایاکہ 2016-17 کے دوران اب تک بی بی ایم پی نے 2967 کروڑ روپیوں کی آمدنی حاصل کی ہے، گزشتہ سال آمدنی 2267 کروڑ روپے رہی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے بی بی ایم پی کے تمام 198 وارڈوں میں نما کینٹین شروع کرنے کے اعلان پر گنا شیکھر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ان کیٹینوں کیلئے بجٹ میں 100کروڑ روپے مختص کئے ہیں، آنے والے دنوں میں تمام وارڈ آفسوں یا سب ڈویژن آفسوں میں ان کیٹینوں کی شروعات کی جائے گی، جس سے غریب اور متوسط طبقے کو فائدہ ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت اسکان کے اشتراک سے یہ نما کینٹین اسکیم لاگو کرنا چاہتی ہے۔اکشے پاترا فاؤنڈیشن اس اسکیم کی پوری نگرانی اپنے ذمہ لے گا، جہاں صبح کا ناشتہ پانچ روپے میں اور دوپہر کاکھانا دس روپیوں میں مہیا کرائے گا۔اکشے پاترا فاؤنڈیشن نے ایک وقت کے کھانے کی قیمت 60 روپے طے کی ہے، جس میں سے 35 روپے حکومت برداشت کرے گی۔ محکمہئ شہری رسد وخوراک اس اسکیم کی راست طور پر نگرانی کرے گا اور بی بی ایم پی اس میں تعاون کرے گی۔ کھانے کے معیار کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کیلئے محکمہئ شہری رسد نے اکشے پاترا فاؤندیشن کے ساتھ ایک دور کی بات چیت مکمل کرلی ہے، دو ماہ کے اندر شہر بھر میں اس طرح کے کینٹینوں کی شروعات تیزی سے کردی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...