اسکولوں میں عوام اور والدین کے داخلے پر پابندی، لیجسلیچر کمیٹی ریاستی حکومت سے سفارش کرے گی: اگرپا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th August 2017, 1:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/ اگست(ایس او نیوز) رکن کونسل وریاستی محکمۂ بہبود خواتین واطفال کی لیجسلیچر کمیٹی کے چیرمین وی ایس اگرپا نے کہا کہ اسکولوں میں عوام کے داخلے پر پابندی لگنی چاہئے۔ اسکول کے پرنسپل کی اجازت کے بغیر اسکول کے احاطہ میں والدین کے داخلے کو بھی ممنوع قرار دینے کی سفارش پر ان کی کمیٹی سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ماگڑی تعلقہ کی سرکاری پرائمری اسکول کی ایک معلمہ پر پٹرول پھینک کر آگ لگانے کے واقعہ کے بعد آج یہاں پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اگرپا نے کہاکہ شامبیا پالیہ کی سرکاری پرائمری اسکول کی ٹیچر سنندا کو کام کرنے سے روکنے اور اسکول میں گھس کر اس پر پٹرول بم پھینکنے کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ یہ معلمہ اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمۂ تعلیمات کو یہ سخت وارننگ دی جائے گی کہ دوبارہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں ،اس کیلئے ضروری قدم اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کو دیکھتے ہوئے کمیٹی یہ سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ کسی بھی اسکول میں عوام خاص طور پر بچوں کے والدین کو داخل ہونے سے روکنے اور ان پر ضروری پابندیاں لاگو کرنے کے سلسلے میں حکومت سے سفارش کرے۔ انہوں نے کہاکہ ماگڑی کے اسکول میں حملہ کا شکار معلمہ کو فوری طور پر دو لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے اور اس کے علاج کا مکمل خرچ حکومت کی طرف سے ادا کرنے کیلئے بھی کمیٹی نے محکمۂ تعلیمات کو ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت سے منظوری کے بغیر نجی اقامتی اسکولوں کے قیام پر روک لگانے اور اساتذہ وطلبا کے مفاد میں ان اسکولوں کو جو پہلے ہی قائم ہوچکے ہیں باضابطہ منظوری دینے کیلئے بھی ضروری قدم اٹھانے کی کمیٹی نے سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...