آر جے ڈی کی ریلی میں تیجسوی یادو کاحملہ، مودی چوکیدار ہیں تو ملک کی عوام تھانیدار ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd February 2019, 8:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،02 ؍فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے رام مندر کو لے کر بی جے پی اور پی ایم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جب ‘سورگ‘میں بھگوان رام کو ہچکی آتی ہے تو سیتا میا پوچھتی ہیں۔ پربھوکیوں ہچکی آ رہی ہے، تب رام جی کہتے ہیں۔انتخابات سامنے آ گیا ہے، بی جے پی یاد کر رہی ہے۔ہریانہ کے گرگرام میں منعقد اس ریلی میں تیجسوی یادو نے والد لالو یادو کے جیل میں ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں جو لوگ سچ بولتے ہیں، انہیں سزا دی جاتی ہے۔جب آپ کوئی سوال پوچھتے ہیں تو اقتدار میں بیٹھے لوگ جواب دینے کے بجائے معاشرے میں زہر گھولتے ہیں۔

تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا وزیر اعظم بھول جاتے ہیں کہ اگر وہ چوکیدار ہیں تو ملک کے لوگ تھانیدار ہیں۔بہار میں خراب قانون و نظام پر حزب اختلاف کے رہنما اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ کوخط لکھا ہے اور اس پر کچھ اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ کرائم کو کنٹرول کے بجائے بہار کے وزیراعلیٰ مجرموں کوتحفظ دے رہے رہیں ۔سی ایم کا کام عوام کی حفاظت کرنے کا ہے۔ مگر بدقسمتی سے، وہ اس اہم کام کو بھولتے جا رہے ہیں۔بہار میں خراب قانون ونظام کو لے کر تیجسوی یادو نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سماج دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے تاکہ بے خوف ہوکر جرم کرتے رہیں۔ ان دنوں ریاست بھر سے دن دہاڑے قتل عام، سیاسی قتل، عصمت دری، اغوا، اور مختلف طرح کے جرائم اقتدار کے قریب رہنے والے لوگوں کی حمایت سے ہو رہے ہیںآئے دن ایسی خبریں آرہی ہیں۔ریاست کے بے بس اور لاچار لوگ اب یہ ماننے لگ ہیں کہ ریاست میں کوئی قانون ونظام نہیں ہے اور یہاں کوئی محفوظ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔