جیل حکام کو عدالت کا حکم ملنے کے بعد ہوگی تلوار جوڑے کی رہائی:جیلر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2017, 9:15 PM | ملکی خبریں |

ڈاسنا (غازی آباد) ،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بیٹی آرش اور گھریلو نوکرہیمراج کی موت کے معاملہ میں بری ہوئے جوڑے راجیش اور نپور تلوار کو جیل کی چہار دیواری سے بھی جلدی نجات مل جائے گی۔بس جیل افسروں کو عدالت کا حکم حاصل ہونے کی دیر ہے۔جیلر نے آج یہ معلومات دی۔اس دوہرے قتل معاملے میں سی بی آئی عدالت کے ذریعے مجرم ٹھہرائے جانے بعدتلوار نومبر2013 سے ڈاسنا جیل میں بند ہیں۔ ڈاسنا جیل کے سپرنٹنڈنٹ دھرام مؤریہ نے بتایاکہ ہمیں عدالت کا حکم ابھی حاصل نہیں ہوا ہے۔ حکم ملنے کے بعد ہم انہیں رہا کر دیں گے۔اْنہوں نے بتایا کہ قیدی کو جیل سے رہا کرنے کے عمل کو پورا کرنے کے دو طریقے ہیں۔یا توالہ آباد ہائی کورٹ اپنے حکم کی تئیں سیدھے جیل افسروں کو بھیجے یا پھر اس سے متعلق سی بی آئی عدالت کے ذریعہ بھیجا جائے جس نے انہیں عمر قید کی سز سنائی تھی۔کل الہ آباد ہائی کورٹ نے تلوار جورے کو اس معاملے میں بری کر دیا تھا۔ غازی آباد سی بی آئی عدالت نے28نومبر 2013 کو تلوارجوڑے کو عمر قیدکی سزا سنائی تھی۔کل آئے الہ باد ہائی کورٹ کے فیصلے نے نو سال بعد تلوار جورے کو بڑی راحت دی ہے۔بہرحال تلوار جوڑے کو بری کئے جانے کیساتھ ہی ایک بار پھر یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر 14 سال آرشی اور 45 سال ہیمراج کی موت کس نے کی ہے ؟ جسٹس بی کے نارائن اور جسٹس اے کے مشرا کی بنچ نے تلوار جوڑے کی اپیل پر سی بی آئی عدالت کا حکم منسوخ کرتے ہوئے کہاکہ اس بات کی قوی امید ہے کہ واقعہ کو کسی باہرکے شخص نے انجام دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔