تلوار جوڑے کے وکیلوں کو ہائی کورٹ کی کاپی ملی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 11:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)آروشی اور ہیمراج کے قتل کے معاملے میں، راجیش اور نوپور تلوار کو بری کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم نامہ کی کاپی تلوار جوڑے کے وکلاء کو مل گئی ہے ۔ تلوار کے ایک وکیل نے بتایا کہ حکم نامہ کی کاپی غازی آباد میں خصوصی سی بی آئی عدالت کو پیر کے دن دستیاب کرائی جائے گی۔ اس کے بعد ڈاسنا جیل کے حکام کو جوڑے کو بری کرنے کے لئے مذکورہ کاپی مہیا کرائی جائے گی۔ آروشی کی رشتہ دار وندنا تلوار نے بتایا:ہمیں الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کی ایک مصدقہ کاپی ملی ہے، ایسا امکان ہے کہ راجیش اور نوپور تلوار پیر کو جیل سے رہا ہو جائیں گے۔ راجیش اور نوپور تلوار آروشی اور ہیمراج کے قتل کے معاملے میں مجرم ٹھہرائے جانے اور عمر قید کی سزا ملنے کے بعد غازی آباد کی ڈاسنا جیل میں نومبر 2013 سے بند ہیں. راجیش اور نوپور دونوں ہی دانتوں کے ڈاکٹر ہیں۔ دونوں نے عمر قید کے فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ایک ہفتہ پہلے ہائی کورٹ نے تلوار جوڑے کو اس ڈبل مرڈر کیس میں بری کر دیا تھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔