بھیما کورے گائوں معاملہ؛ سپریم کورٹ نے سماجی رضاکاروں کو پولس کسٹڈی دینے سے کیا پھر انکار؛ مہاراشٹرا پولس کو لگائی سخت پھٹکار؛ 12ستمبر تک بڑھائی ملزمین کی نظر بندی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th September 2018, 1:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 6/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  سپریم کورٹ نے كورےگاو-بھیما گاؤں میں تشدد کے واقعات کے  سلسلے میں پانچ کارکنوں کو پولس کسٹدی میں دینے سے پھر انکار کرتے ہوئے پانچوں کو  گھروں میں ہی نظربند رکھنے کی مدت جمعرات  12 ستمبر تک کے لئے  بڑھا دی ہے. چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس دھننجے  وائی چندرچوڑ کی بنچ نے اس معاملے میں پونے کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے بیانات کو بھی نہایت   سنجیدگی سے لیتے  کہا کہ وہ عدالتی کاروائی پر اعتراض جتارہے ہیں. بینچ نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے  مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ  وہ عدالت میں زیر التواء معاملوں کے بارے میں  اپنے  پولیس افسران کو مزید ذمہ دار بنائیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ پولس نے کیسے کہا کہ معاملے میں سپریم کورٹ کو دخل نہیں دینا چاہئے ۔ عدالت نے کہا کہ پولس  پریس میں  جاکر سپریم کورٹ کو غلط ثابت کرنے کی کوشش نہ کرے۔ عدالت  نے مہاراشٹرا  سرکار کو بھی پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ وہ پولس کو احتیاط برتنےکے لئے  کہیں۔

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے پیش ایڈیشنل سالسيٹر جنرل تشار مہتہ سے بنچ نے کہا، 'آپ اپنے پولیس افسران کو مزید  ذمہ داری کا احساس دلائیں . معاملہ ہمارے پاس ہے اور ہم پولیس افسران سے یہ نہیں سننا چاہتے کہ سپریم کورٹ غلط ہے. 'اس کے ساتھ ہی بنچ نے مؤرخ روملا تھاپر اور دوسرے درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ عدالت کو مطمئن کریں کہ کیا مجرمانہ معاملے میں کوئی تیسری پارٹی مداخلت کر سکتی ہے. دریں اثنا، مہتا نے بنچ کو بتایا کہ کارکنوں کو  گھروں میں ہی نظر بند رکھنے سے جانچ   متاثر ہوگی  بینچ نے اس معاملے کی سنوائی  12 ستمبر کے لئے  ملتوی کردی۔

عدالت  میں سماعت کے دوران کانگریس لیڈر اور سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرانے کا مطالبہ کیا. انہوں نے کہا کہ بھیما کورے گاوں کیس کی تحقیقات کے لئے ایس آئی آئی کا قیام کیا جانا چاہئے. وہیں حکومت کی طرف سے پیش ہوئے تشار  مہتا نے کہا کہ قانون کو اپنا کام کرنے دینا چاہئے.

بتا دیں کہ نکسلیوں کے ساتھ رابطہ  میں ملزمان کی گرفتاری پر مسلسل اُٹھ رہے سوالوں کے درمیان مہاراشٹر پولیس صفائی دینے آئی تھی اور اے ڈی جی نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے اپنا موقف رکھا تھا. اس کے دوران، ای ڈی جی پریمویر سنگھ نے کچھ دستاویزات دکھائے تھے جسے لے کر  ان کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔.

مہاراشٹر حکومت نے کل ہی اعلیٰ عدالت سے کہا تھا کہ ان پانچوں   کارکنوں کو سرکار سے  ان کے اختلاف والے نظرئے  کی وجہ سے نہیں بلکہ پابندی عائد کی گئی  تنظیم  سی پی آئی (ماؤنواز) سے ان کے رابطے   کے بارے میں ٹھوس ثبوت ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا. ریاستی حکومت نے ان کارکنوں کی گرفتاری کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر عدالت سے جاری نوٹس کے جواب میں بدھ کو کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا تھا. اس حلف نامے میں دعوی کیا تھا کہ یہ کارکن ملک میں تشدد پھیلانے اور سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے.

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے  منگل کو مہاراشٹر پولیس نے سماجی رضاکار سدھا بھاردواج، گوتم نولکھا، ارون فیریرہ، تیلگو شاعر ورورا  راؤ اور ورنون گونسالویج کو گرفتار کیا تھااور ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے معاملات  لگائے تھے. ایک دن بعد، سپریم کورٹ نے  مہاراشٹر پولیس کو حکم دیا تھا کہ انہیں گرفتار کرنے کے بجائے اُن کے  گھر میں ہی نظر بند رکھا  جائے .جبکہ سپریم کورٹ نے ان رضا کاروں کو  6 ستمبر تک جیل نہیں بھیجنے کے احکامات بھی دئے تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔