باغیوں کے جلسہ میں یڈیورپا اور ایشورپا کے حامیوں میں ٹکراؤ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th April 2017, 2:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔27؍اپریل(ایس او  نیوز) شہر کے پیالیس گراؤنڈ میں آج باغی بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا کی طرف سے طلب کی گئی بی جے پی باغی لیڈروں کی میٹنگ یڈیورپا اور ایشورپا کے حامیوں کے درمیان مارپیٹ کا مرکز بن گئی۔ جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔آج ایشورپا کی طرف سے بی جے پی بچاؤ میٹنگ کا اہتمام کیاگیا ،جس میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل بھانو پرکاش نے یڈیورپا ، بی جے پی ، پسماندہ طبقات مورچہ کے صدر پٹ سوامی اور ان کے حامیوں پر رکیک حملے کئے اور کہاکہ کچھ لوگ اعلیٰ عہدوں پر پہنچ کر بھی اپنی ادنیٰ ذہنیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو ہٹاکر پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی اس بات کے دوران بھانو پرکاش نے یڈیورپا پر بھی حملہ کردیا اور کہاکہ سنگولی راینا برگیڈ رہی تو یڈیورپا کو کیا تکلیف ہے۔ اس مرحلے میں یڈیورپا کے حامی شیوانی نے بھانو پرکاش پر رکیک حملہ کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا۔ جس کی وجہ سے جلسہ میں افراتفری مچ گئی۔اس مرحلے میں ایشورپا نے بھانو پرکاش کو یڈیورپا کے خلاف کچھ نہ بولنے کی تاکید کی اور کہاکہ یڈیورپا اگر چاہتے تو سنگولی راینا برگیڈ کا استعمال بی جے پی کو مضبوط کرنے کیلئے کرسکتے تھے، لیکن ایسا کرنے کی بجائے پارٹی کے ریاستی عہدیداروں کے تقرر میں بھی اپنی من مانی کررہے ہیں۔ اس بیان بازی کے درمیان ہی جلسہ گاہ میں موجود یڈیورپا اور ایشورپاکے حامیوں کے درمیان مارپیٹ کی نوبت آگئی اور کچھ کارکنوں کو جلسہ گاہ سے زبردستی باہر نکالنا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...