اقلیتوں کی فلاح کے محاذ پر کرناٹک ملک میں سب سے آگے : ویرپا موئیلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 12:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍ اگست(ایس او نیوز)سابق وزیراعلیٰ اور سینئر کانگریس لیڈر ایم ویرپا موئیلی نے کہاکہ کرناٹک اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ اوقاف کے معاملے میں ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابل کافی آگے ہے۔ آج شہر کے امبیڈکر بھون میں محکمۂ اقلیتی بہبود اور ریاستی وقف بورڈ کی طرف سے منعقدہ بنگلوراربن ، بنگلور رورل اور چکبالاپور اضلاع کے متولیان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اوقاف کی حفاظت کیلئے ملک میں سب سے پہلے وقف ضوابط مرتب کئے ہیں۔ ان ضوابط کے ذریعہ نہ صرف اوقافی املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، بلکہ ان املاک کو ترقی دینے کیلئے بھی ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ ڈاکٹر موئیلی نے کہاکہ بحیثیت وزیر اعلیٰ انہوں نے ریاست میں اقلیتوں کو چار فیصد ریزرویشن دیاتھا ،جس سے بڑی تعداد میں اقلیتی طبقات سے وابستہ امیدوار استفادہ کررہے ہیں۔اوقافی امور کے متعلق بیداری لانے اس طرح کی متولیان کانفرنس کا اہتمام کو انہوں نے خوش آئند پہل قرار دیا۔ اس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کی غیر حاضری کے متعلق انہوں نے کہاکہ سدرامیا چونکہ دورۂ بلگام پر ہیں اسی لئے وہ اس کانفرنس میں آنہیں سکے۔ وزیر شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے اس موقع پر کہاکہ متولیان مسلم معاشرہ میں بیداری لانے اور ترقیاتی اسکیموں سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے جدوجہد کریں، اس کام میں ان کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انہیں حکومت اور عوام کے درمیان رابطۂ کار کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ کرناٹک میں فرقہ پرست طاقتوں کو پنپنے کا موقع نہیں ملا ۔ فرقہ پرست اکثریت سے وابستہ ہوں یا اقلیت سے اس سے معاشرہ کو نقصان ہی ہوتاہے ۔ خاص طور پر اگر اقلیتی لوگ فرقہ پرستی پر اتر آئیں تو اس سے اقلیتوں کی ہی حق تلفی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ محکمۂ اقلیتی بہبود کی طرف سے مساجد کے ائمہ اور موذنین کو جو ہدیہ دیاجارہاہے وہ ناکافی محسوس ہوتا ہے، ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے اس میں اضافہ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے ساتھ ہی ان لوگوں کا اس قدر مالی تعاون ضرور ہونا چاہئے کہ وہ اپنے منصبی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ اپنی معاشی حالت کو سدھارنے ضمنی طور پر تجارت کو اختیار کرسکیں۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں وزیر اقلیتی بہبود ، اوقاف ، بنیاد ی وثانوی تعلیمات تنویر سیٹھ ، کے ایم ڈی سی چیرمین ایم اے غفور ، کرناٹک کے نمائندہ برائے دہلی کلیم احمد ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین نصیر احمد ، رکن کونسل عبدالجبار، محکمۂ اقلیتی بہبود کے سکریٹری محمد محسن ،کانگریس لیڈر جی اے باوا ، بنگلور اربن ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمین سید شجاع الدین، بنگلور رورل وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین ایس بی باشاہ ، چکبالاپور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین بی ایس رفیع اﷲ اور دیگر نے اپنے خیالات پیش کئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...