منڈیا میں شاہین پی یو کالج بیدر کے طلباء کی ٹیم ریاستی سطح کے فٹبال ٹورنمنٹ میں حصہ لے گی بیدر ضلع کے قاضی واسق علی کم عمر میں 4مرتبہ ریاستی سطح کے ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 5th November 2018, 8:13 PM | ریاستی خبریں |

بیدر۔5؍نومبر۔(ایس او نیوز؍ محمدامین نوازبیدر)۔بیدر شہر کا معروف تعلیمی ادارہ شاہین ادارہ جات کے جماعت پی یو سی کے طلباء کی فٹبال ٹیم ریاستی سطح کے ٹورنمنٹ میں حصہ لے رہی ہے ۔اس ٹیم کے کپتان محمد واسق علی جو اس ٹورنمنٹ کے بشمول4مرتبہ ریاستی سطح کے فٹبال ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں ۔واسق علی نے سینٹ جوزف ہائی اسکول میں جماعت نہم اور دہم میں جب زیرِ تعلیم تھے دو مرتبہ بلاری میں ریاستی سطح کا ٹورنمنٹ کھیل چکے ہیں اورایک مرتبہ مڈکیری میں اور اس مرتبہ منڈیا میں ریاستی سطح کا فٹبال ٹورنمنٹ میں اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے حصہ لے رہے ہیں ۔بیدر شہر کے فٹبال کی تاریخ میں واسق علی ایک ایسے کم عمر فٹبال کھلاڑی ہیں جنھوں نے کم عمری میں 4مرتبہ ریاستی سطح کے فٹبال ٹورنمنٹ میں حصہ لئے ہیں ۔ریاستی سطح کے ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی بیدر ضلع کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام اس طرح ہیں مرزا عظمت‘ قاضی واسق علی‘ سید مسعود‘قائد‘علی قادری‘مجتبی‘اجئے‘عابد‘قدیر‘خلیل‘دانش‘طالب‘ انس‘عاطف‘نعمان‘ اوریحیی شامل ہیں ۔ شاہین ادارہ جات کے سکریٹری جناب عبدالحسیب نے شاہین پی یو کالج کے طلباء کی ٹیم کو اپنی نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد دیتے ہوئے انھیں منڈیا روانہ کیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...