اسٹیل برڈج کی مخالفت پر سدرامیا احتجاجیوں پر برہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ جولائی(ایس او نیوز) شہر کے شیوانند سرکل میں ٹریفک کے اژدہام کو قابو میں کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے اسٹیل برڈج کی تعمیر کے منصوبے کی مخالفت پر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے سخت برہمی ظاہر کی ہے اور کہا کہ محض غلط فہمیوں کی وجہ سے اس طرح کا احتجاج کرنا غلط ہے۔وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ اس فلائی اوور کی تعمیر کیلئے شیوانند سرکل یا آس پاس کے علاقوں میں کوئی درخت نہیں کاٹا جارہاہے۔ آج شہر کے کورمنگلا سے ایجی پورہ تک فلائی اوور کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ شہر کی ترقی کیلئے بعض مقامات پر درخت کاٹنا ناگزیر ہوا تو کاٹے جائیں گے، لیکن اس ایک درخت کی جگہ دس نئے پودے بھی لگادئے جائیں گے۔ لیکن شیوانند سرکل کے قریب جس فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ ہے اس کیلئے درخت کاٹنے کی ضرورت اب تک محسوس نہیں کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ٹیکنالوجی آج اس قدر ترقی کرچکی ہے کہ ایک سالم درخت کو کسی اور مقام پر آسانی سے منتقل کیاجاسکتاہے اور شہر میں ایسے کئی درخت منتقل بھی کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف درختوں کی کٹائی کے بہانے سے شہر کی ترقی کیلئے فلائی اوور یا انڈر برڈج کی تعمیر کو روکا نہیں جاسکتا۔ اس سے پہلے بسویشورا سرکل سے ہبال تک مجوزہ اسٹیل برڈج کی تعمیر کی بے جا مخالفت کرتے ہوئے اس پراجکٹ کو عدالتی جھمیلوں میں پھنساکراسے رکوادیا گیا۔ کچھ لوگوں اور اپوزیشن پارٹیوں کو صرف احتجاج کرنا آتا ہے، ترقی میں تعاون دینا نہیں آتا۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے بتایاکہ کورمنگلا سے ایجی پورہ تک تعمیر ہونے والے 2.4کلومیٹر طویل چار لائن کا یہ مجوزہ فلائی اوور سگنل فری ہوگا۔ اس کی تعمیر کیلئے 204کروڑ روپیوں کی لاگت آئے گی۔ 18ماہ میں یہ پراجکٹ مکمل کرلیا جائے گا۔اس برڈج کے استعمال سے کورمنگلا سے ایجی پورہ جنکشن تک ٹریفک کے اژدہام میں سفر کرنے کے برعکس 30منٹ پہلے منزل تک پہنچا جاسکتا ہے۔ یہ مجوزہ فلائی اوور کورمنگلا کے سونی جنکشن ، ایجی پورہ مین روڈ ، انر رنگ روڈ جنکشن ، کیندریہ سدن جنکشن ، کورمنگلا آٹھواں مین روڈ، کورمنگلا پانچواں بلاک اور کورمنگلا بی ڈی اے کامپلکس کو جوڑے گا۔ اس موقع پر وزیر برائے ترقیات بنگلو رکے جے جارج ، میئر پدماوتی ، رکن اسمبلی این اے حارث ، رکن کونسل ایچ ایم ریونا، ڈپٹی میئر آنند اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...