نوجوانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ریاستی یوتھ کمیشن کا قیام: رحیم خان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 12:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے نوجوانوں کی ترقی کے لئے منصوبہ سازی کے مقصد سے کمیشن برائے نوجوانان قائم کرنے پر غور کیاجارہاہے۔ یہ بات آج ریاستی وزیر برائے کھیل اورامور نوجونان رحیم خان نے کہی۔

آج شہر کے ٹاؤن ہال میں ریاستی یوتھ کمیشن کے قیام کے متعلق پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوانان نسل کو بہتر صحت، معیاری تعلیم اور روزگار مہیا کرانے کے تئیں ریاستی حکومت پابند عہد ہے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے ریاستی یوتھ کمیشن کے قیام پر سنجیدگی سے غور کیاجارہا ہے۔ ملک کی آبادی کا 50 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ان کی ترقی ملک کی نصف ترقی کے مترادف ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کیرلا میں پہلے ہی صوبائی یوتھ کمیشن کا قیام کیا جاچکا ہے۔ انہیں خطوط پر کرناٹک میں کمیشن کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس کمیشن کی ذمہ دار ی ہوگی کہ نوجوانوں کی ترقی کے لئے درکار سہولتوں کے متعلق وقتاً فوقتاً حکومت کی رہنمائی کرے اور معاشی طور پر ان نوجوانوں کو مستحکم کرنے کے لئے ایسے اقدامات تجویز کرے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور خود روزگاری کو بڑھاوا ملے اس کے ساتھ ہی نوجوانوں میں احساس عدم تحفظ کو مٹایا جاسکے۔ رحیم خان نے بتایاکہ اس کمیشن کے قیام کے متعلق اپنے محکمے کے افسروں کے ساتھ وہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور ریاست میں کیرلا سے بہتر مقاصد پر مبنی کمیشن کے قیام کی جدوجہد کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...