پٹرول۔ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بولے یچوری، یہ اب تک کی سب بے رحم حکومت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 8:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،16؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے پٹرول ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے معاملے میں مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز میں یہ اب تک کی سب سے سخت اور بے رحم حکومت ہے۔یچوری نے منگل کو ٹویٹ کر کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پٹرول پمپوں پر ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے لگے پوسٹروں میں مودی مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے حکومت کے اس رویہ کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول ڈیزل پر اضافی ٹیکس میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافے رک نہیں رہی ہے۔یچوری نے کہا کہ ہم اب تک کی سب سے زیادہ سخت اور بے رحم حکومت کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ ستمبر مہینے کے دوران برآمدات میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے اسے بھی اقتصادی محاذ پر مودی حکومت کی ناکامی بتایا۔انہوں نے کہا کہ گرواٹ جاری ہے، سوال اٹھنے پر ہمیں حقائق کو مسترد کرتے ہوئے ورغلانے والے جواب مل رہے ہیں۔اس کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت میں ٹھہراؤآ گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔