گوری لنکیش قتل معاملہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جا نب سے چارج شیٹ داخل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2018, 3:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍مئی (ایس او نیوز) خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) نے گوری لنکیش قتل کیس میں 651صفحا ت پر مشتمل III ایڈیشنل چیف میٹرو پا لیٹن مجسٹریٹ کے سامنے فردجرم دا خل کی۔تاہم ایس آئی ٹی نے کسی بھی تنظیم کا اس قتل کے معا ملہ میں ذکر نہیں کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے کل 134 گواہوں کا بیا ن درج کیا ہے، جس میں مقتول گوری لنکیش کے اہلِ خانہ کے بیانات بھی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ان کے دوست و احباب سمیت دفتری عملہ اور ان ڈاکٹرز کے بیا نات بھی موجو ہیں جنہوں نے گوری لنکیش کا پوسٹ مارٹم کیا تھا اور اسی طرح فارینسک سائنس لیبا ریٹری (ایف ایس ایل) کے عملہ کے بیا نات بھی درج ہیں۔ اس کیس کاایک ملزم کے ٹی نوین کمار کا جو کہ ہندو یووا سیناکا لیڈر تھا،فرد جرم کے مطابق اس کا گوری لنکیش قتل سے براہ راست کو ئی تعلق نہیں ہے۔ البتہ اس نے ان لوگوں کو جائے پنا ہ دی تھی جنہوں نے گوری کو قتل کیا ۔فرد جرم میں مزید یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوین کمار نے قاتلوں کو گوری لنکیش کے دفتر کی نشاندہی کروائی تھی۔ نوین کمار تما م ملزموں کو جا نتا ہے لیکن یہ تحقیقات کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اسی لئے اس نے نارکو ٹسٹ کروانے سے بھی انکار کردیا ہے۔چارج شیٹ کے مطابق نوین کمار ستمبر 2017 کے پہلے ہفتہ میں ہی اپنے گھر سے کہیں جا چکا تھا اور پھر گوری لنکیش کے قتل کے بعد ہی گھر لوٹا۔ جب اس کے دوستوں نے اس سے اچانک غائب ہو جانے کی وجہ دریا فت کی تو اس نے جواباََ کہا ’’ کیا تم ٹی وی نہیں دیکھتے ہو، میں تو گوری لنکیش کو قتل کرنے گیا تھا۔جو کوئی بھی ہندو مذہب کے دیوتاؤں کی بے حرمتی کرے اسے قتل کر دیا جا نا چا ہئے۔ایس آئی ٹی کے مطابق انہیں سجیت عرف پرا وین نامی شخص کی تحویل سے ایک ڈائری ملی ہے۔ جب کہ یہ شخص ایک کنڑا ادیب کے ایس بھگوان کے قتل کے سازش کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس ڈائری میں ایس آئی ٹی کو گوری لنکیش معاملہ کے متعلق بہت ہی اہم معلومات ملی ہیں۔ اس ڈائری میں گوری کو کس طرح قتل کیا جائے،کون گوری کا پیچھا کرے، کون آفس گوری کے گھر کے پاس موجود رہے ، اس طرح کی تفصیلات مو جو د ہیں۔ اس کے علاوہ مزید اس ڈائری میں یہ بھی لکھا ہو ا ہے کہ گوری کو قتل کرنے کے بعد قاتل کونسے راستے سے فرار ہوں، اور کہا ں پر اپنی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ تبدیل کریں وغیرہ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...