نائینڈ ہلی سلک بورڈ سگنل فری کاریڈور مارچ تک تیار ہوگا: میئر سمپت راج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2018, 10:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اگست(ایس او نیوز) بنگوروکے نائینڈ ہلی سے لے کر سنٹرل سلک بورڈ تک مجوزہ سگنل فری کاریڈور مارچ 2019 تک مکمل ہوجائے گا۔ یہ بات آج شہر کے میئر سمپت راج نے کہی۔

آج یہاں بسونگڈی کے رکن اسمبلی روی سبرامنیا اور بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی لیڈر شیوراج کے ہمراہ نائینڈہلی سلک بورڈ سگنل فری کاریڈور کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے میئر نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے اژدہام کو قابو میں کرنے کے مقصد سے نائینڈ ہلی سے سلک بورڈ تک سگنل فری کاریڈور 153 کروڑ روپیوں کی لاگت پر تعمیر کیاجارہاہے۔ 16 کلومیٹر کی مسافت پر مشتمل اس کاریڈور کی تعمیر کے کاموں پر میئر نے اطمینان ظاہر کیا۔

انہوں نے بتایاکہ آنے والے دنوں میں ڈالرس کالونی، کے ای بی جنکشن، متھوراج سرکل، کتری گپے سرکل ، جے ڈی مرا سرکل ، اور دیگر مقامات پر بھی سگنل فری کاریڈور کی تعمیر کے منصوبوں کو جلد ہی آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ متھوراج سرکل میں جنکشن کی تعمیر کے دوران ایک بڑی چٹان نکل آئی ہے جس کی وجہ سے کام میں رخنہ پڑا ہے ، جلد ہی اس چٹان کو ہٹاکر کام میں تیزی لائی جائے گی۔ اس مو قع پر میئر نے بسونگڈی حلقے اور آس پاس کے علاقوں میں بی بی ایم پی کی طرف سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...