خشک سالی سے نمٹنے میں سدرامیا حکومت ناکام: یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th May 2017, 2:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/مئی(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے خشک سالی سے نمٹنے میں ریاستی حکومت کو پوری طرح ناکام قرار دیاہے۔ آج ٹمکور میں بی جے پی کی طرف سے منعقدہ جن سمپرک ابھیان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں سنگین خشک سالی سے رعیت طبقہ اور عوام پریشان ہیں، لیکن اس صورتحال سے نمٹنے میں حکومت کوئی دلچسپی نہیں دکھارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کے تمام مرکزی وزراء، اراکین پارلیمان پارٹی قائدین پر مشتمل ٹیمیں 36دنوں تک روزانہ خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اضلاع کا دورہ کریں گی۔یڈیورپا نے کہاکہ ریاست میں زیر زمین پانی کی سطح میں غیر معمولی گراوٹ کے سبب فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔ ریاست کے ملناڈ اور وسطی علاقوں میں ناریل کی فصلیں نقصان سے دو چار ہوئی ہیں۔ اسی طرح سپاری کی فصلوں کو بھی خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے کسانوں کو معاوضہ کا اعلان نہیں ہوا۔گؤ شالاؤں کی دیکھ بھال نہیں کی جارہی ہے۔ ریاست کی صورتحال سے مرکز کو آگاہ کرانے کیلئے بی جے پی گورنر واجو بھائی والا پر زور دے گی۔ بی جے پی میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ پارٹی متحد ہوکر ریاست میں اپنے آپ کو مضبوط کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...