سدرامیا کانگریس کو لے ڈوبیں گے: بی جے پی لیڈرسدانند گوڈا کا خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2017, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جون(ایس او نیوز) مرکزی وزیر برائے اعداد ومنصوبہ بندی ڈی وی سدانند گوڈا نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کو ختم کرنے کیلئے اپوزیشن کی ضرورت نہیں وزیراعلیٰ سدرامیا ہی کافی ہیں۔ آج شہر کے ملیشورم میدان میں مودی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کو عوام تک پہنچانے کیلئے شروع کی گئی مودی فیسٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سدرامیا جب کانگریس میں شامل ہوئے تو اسی وقت انہوں نے ٹھان لی ہوگی کہ کانگریس کو ختم کرکے رہیں گے اب وہ اپنے اس کام کو تیزی سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو کانگریس لیڈران یہ کہہ رہے تھے کہ ملک سے کانگریس کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے، اب انہیں ملک کے نقشے پر دور بین رکھ کر دیکھنا پڑ رہا ہے کہ کانگریس کہاں ہے۔آنے والے دنوں میں کرناٹک سے بھی کانگریس کا صفایا کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں تمام قوموں کی مدد سے بی جے پی نے غیر معمولی جیت حاصل کی ہے اس کے بعد کانگریس کو اب یہ بھی کہنے کا اخلاقی حق نہیں ہے کہ بی جے پی ایک فرقہ پرست جماعت ہے۔کونسل کے چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کو غلط قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنی من مانی کے مطابق کونسل چیرمین کو ہٹانے کی غلط روایت کانگریس شروع کررہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...