سدرامیا کو جیل بھیجوں گا یا سنیاس لے لوں گا،ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کا وزیراعلیٰ کو کھلا چیلنج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2017, 12:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍فروری(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاکہ اگر وہ سدرامیا اور ان کے پورے خاندان کو جیل نہیں بھیج پائے تو سرگرم سیاست سے سنیاس لے لیں گے۔آج شہر کے ٹاؤن ہال کے روبرو حکومت کے خلاف بی جے پی کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سدرامیا بار بار انہیں یہ طعنہ دیتے ہیں کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میں جیل جاچکا ہوں، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ عدالت نے انہیں تمام کیسوں میں کلین چٹ دی ہے۔ اپنے اوپر تمام الزامات کو انہوں نے بطور چیلنج قبول کیا۔ انہوں نے کہاکہ سدرامیا کو بھی بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، وہ بھی کوئی دودھ کے دھلے نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد اقتدار پر بنے رہنے کیلئے انہوں نے ایسے ایسے کام کئے ہیں جو انہیں نہیں کرنے چاہئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک انہوں نے صرف ایک ڈائری کا تذکرہ کیا ہے، آنے والے دنوں میں سدرامیا کے خلاف اور بھی بہت کچھ منظر عام پر لایا جائے گا۔ تب سدرامیا اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں۔ یڈیورپا نے کہاکہ ریاست میں اگر بی جے پی اقتدار پر آئی تو وہ ودھان سودھا کی تیسری منزل پر بیٹھ کر سدرامیا کو اگر جیل نہیں بھیج پائے تو سرگرم سیاست سے اسی وقت سنیاس لے لیں گے۔ انہوں نے سدرامیا پر الزام لگایا کہ اس چیلنج کو قبول کرنے کی بجائے وہ راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریاست میں بی جے پی اگر واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار پر آئے تو 48 گھنٹوں کے اندر کانگریس کے تمام گھپلوں کی جانچ کے احکامات صادر کئے جائیں گے۔ یڈیورپا نے کہاکہ سدرامیا کی گیڈر بھپکیوں کے آگے بی جے پی جھکنے والی نہیں ہے۔ یڈیورپا نے کہا کہ رکن کونسل گووند راجو کے گھر سے محکمۂ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جو ڈائری ضبط کی ہے اگر اس کے الزامات ثابت نہ ہوئے تو وہ اسی وقت سیاسی زندگی کو خیر باد کہہ دیں گے۔ سدرامیا کو بھی یہ چیلنج قبول کرلینا چاہئے۔ یڈیورپانے الزام لگایا کہ بی بی ایم پی میں پچھلے تین سال سے وصول کی گئی رقم 3500کروڑ روپے بی بی ایم پی کے کھاتے میں جمع نہیں ہوئی، یہ رقم کہاں گئی ، بہت جلد وہ بی بی ایم پی کمشنر کو ایک مکتوب لکھ کر اس کا جواب طلب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کمشنر کی طرف سے جو بھی جواب ملے گا اسے شائع کرکے عوام میں پرچیوں کی شکل میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر آر اشوک نے کہا کہ سدرامیا کو اگر یقین ہے کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے تو پھر انکم ٹیکس محکمہ کو چیلنج کریں کہ وہ گووند راجو کے گھر سے ضبط کی گئی ڈائری منظر عام پر لائے۔ انہوں نے کہاکہ گووند راجو نے اپنی ڈائری میں کانگریس اعلیٰ کمان کو ایک ہزار کروڑ روپے دینے کا تذکرہ کیا ہے، سدرامیا میں اگر ہمت ہے تو بتائیں کہ کتنی رقم اعلیٰ کمان کو دی گئی۔اس موقع پر رکن پارلیمان شوبھا کارند لاجے اور دیگر نے بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...