پابندی سے کام کریں یا گھر بیٹھ جائیں،سرکاری افسران کو وزیراعلیٰ سدرامیا کی وارننگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2017, 1:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج ریاست کے سبھی ڈپٹی کمشنروں ، پنچایت چیف ایگزی کیٹیو افسران اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ پورا دن میٹنگ کا اہتمام کیا اور انہیں سخت تاکید کی کہ پوری پابندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں یا پھر آرام سے گھر بیٹھے رہیں۔ آج ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں صبح سے شام تک افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے انہیں سخت ہدایات جاری کیں اور کہاکہ سرکاری کام کاج میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ سال ریاست کا انتخابی سال ہے اپریل یا مئی میں انتخابات ہوں گے ، اس مرحلے میں ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ اپنے تمام وعدوں کو پورا کرے اور عوام کو جن سہولیات کی فراہمی ہونی چاہئے وہ بروقت ہو۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ سیاست دان جب عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے توعوام ترقی کے متعلق ان سے سوال کریں گے سرکاری افسران سے نہیں ۔اسی لئے افسران پوری جواب داری سے کام کریں۔ اگر کام نہیں کرسکے تو افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ سرکاری زمینات پر غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے پر شدت سے زور دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ان زمینات پر سماج کے ضرورت مند طبقات کیلئے مکانات تعمیر کرکے مہیا کرانے کا منصوبہ ریاستی حکومت بنا چکی ہے،جتنی جلد ہوسکے غیر قانونی قبضوں کوخالی کرایا جائے، اس میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کو سدرامیا نے یقینی قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اضلاع میں انتظامیہ کے سربراہ ہونے کے ناطے ڈپٹی کمشنروں کو سماجی خدمت کی طرف بھی متوجہ ہونا چاہئے۔سرکاری کالجوں ، اسکولوں اور آنگن واڈی مراکز کے ساتھ ہاسٹلوں کی عمارتوں کی تعمیر پر متوجہ ہوں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے بیشتر علاقوں میں قبرستانوں کی زمین کیلئے مطالبے ہوتے ہیں اس پر بھی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور میں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے ختم کرنے کیلئے یہاں کے ڈپٹی کمشنر نے قابل تعریف کارنامہ انجام دیا ہے، جس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرس بھی اسی تندہی کے ساتھ کام کریں۔حکومت چاہتی ہے کہ غیر قانونی قبضوں میں جاچکی سرکاری زمینات پر قبضہ بحال کرنے کے بعد یہاں سالانہ ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کرکے انہیں مستحقین میں تقسیم کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بنگلور کی مانند ریاست بھر میں اندرا کینٹین شروع کی جارہی ہیں۔ یکم جنوری سے 247 اندرا کینٹین ان مقامات پر شروع کئے جائیں گے۔ جہاں کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہو۔میٹنگ میں ریاست کے دیگر تمام امور پر بھی شام تک تفصیلی بحث ہوتی رہی ، وزیر اعلیٰ کے علاوہ وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ، وزیر مالگذاری کاگوڈتمپا ، وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا ، وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی، وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا، وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار ، وزیر شہری رسد وخوراک یوٹی قادر ،وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا نیز کابینہ کے تقریباً تمام وزراء ، چیف سکریٹری سبھاش کنٹیا ، تمام محکموں کے پرنسپل سکریٹریز ، سکریٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...