4مارچ کو سدارامیا کے ہاتھوں چرچ اسٹریٹ کاافتتاح ’10پارکنگ بے‘ کی تعمیرپربی بی ایم پی کا غور،گاڑیوں سے فری زون بنانے مقامی لوگوں کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍فروری(ایس او نیوز)چرچ اسٹریٹ میں تعمیری کام گزشتہ 22؍فروری 2017سے چل رہا ہے ۔چونکہ کام میں کافی تاخیر ہوگئی جس کی وجہ سے یہاں کے کاروباریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا مگر اب کام آخری مرحلہ میں ہے ۔رواں ماہ میں اس کو مکمل کرلیا جائے گا۔اس کے بعد 4؍مارچ 2018کو اس کا افتتاح ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ان خیالات کا اظہار اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بروہت بنگلور مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی )کے سینئر افسرنے کیا۔انہوں نے کہاکہ اب اس میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔اس سلسلہ میں تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں اور بی بی ایم پی نے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ سے اجازت بھی حاصل کرلی ہے۔بی بی ایم پی کے چیف انجینئر کے ٹی ناگراج نے اس موقع پر بتایاکہ برگیڈ روڈ سے سینٹ مارکس روڈ تک 750میٹر فاصلہ کی اس سڑک کی تعمیری کام مکمل کرلیا گیاہے ۔رسمی طور پر اس کا افتتاح سدارامیاکے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔حالانکہ ابھی پارکنگ بے بنانے کا کام باقی ہے۔مگر آئندہ ماہ اس راستہ کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔واضح ہوکہ برگیڈ روڈ سے ریسٹ ہاؤز روڈ تک 450میٹر طویل سڑک نئے سال کے موقع پر یکم جنوری 2018کو عوام کے لئے کھول دیا گیاتھا۔مسٹر ناگراج نے بتایاکہ چرچ اسٹریٹ کی تعمیر نئی ٹکنالوجی کے ساتھ کی گئی ہے۔اس روڈ پر ایل ای ڈی بلبس لگائے گئے ہیں۔بی بی ایم پی نے منصوبہ بنایاہے کہ اس روڈ پر مختلف علاقوں میں ’10پارکنگ بے‘ کی تعمیر کی جائے گی ۔جس میں 250ٹووھیلرس اور 15فوروھیلرس پارک کرنے کی گنجائش ہوگی۔اس کے علاوہ بی پی ایل کمپنی کی جانب سے بی بی ایم پی نے جگہ جگہ اسپیکرس بھی نصب کئے گئے ہیں۔بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے( بی بی ایم پی ) شہر کی چرچ اسٹریٹ کو ہفتہ کے آخر میں سواریوں سے پاک زون بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں ماہرین نے بتایا کہ یہ منصوبہ راہگیروں کے لئے سود مند ثابت ہوگا ۔ بی بی ایم پی کے ایکزی کیٹیوانجینئر ایم لوکیش نے بتایا کہ حالانکہ یہاں کی سڑک پر گزشتہ ایک سال سے تعمیری کام چل رہا ہے اور اسے مارچ کے ابتدائی ہفتہ میں مکمل کردیا جائے گا ۔ اس دوران وہاں ایک سال سے سواریوں کی آمدورفت پرروک لگایا گیا ہے ۔ تاہم سڑک کو مستقل راہگیرزون بنانے کیلئے بی بی ایم پی کو بنگلورو کی ٹریفک پولیس سے اجازت لینی ہوگی۔ شہری امور کے ماہر وی روی چندر بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے سڑک کو مستقل راہگیرزون بنانے کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سڑک پر گزشتہ ایک سال سے سواریوں کی آمدورفت نہیں ہے اس کے باوجود کسی طرح کی کوئی دشواری نہیں ہوئی ۔ اسلئے بہتر ہوگا کہ اسے سواریوں سے دور ہی رکھا جائے۔راہگیروں کیلئے یہ ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چرچ اسٹریٹ پر نافذ کرنے کے بعد شہر کے دوسرے حصوں میں بھی نافذ کرنے میں آسانی ہوگی۔اس منصوبہ کی حمایت بنگلور شہریوں کے چیف کو آر ڈینیٹر سرینواس الاویلی بھی ایک قوی حامی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کے ذریعہ وہاں سڑک پر کاروبار پر اثر نہیں پڑنا چاہئے۔ راہگیروں پر توجہ دیتے ہوئے اس سڑک کو رول ماڈل بنانے کی بات کہی گئی ہے ۔ اس منصوبہ کی شروعات کرنے کیلئے پہلے شام 4بجے سے9بجے تک گاڑیوں پر پابندی نافذ کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پالیکے کے اس اقدام سے بہت زیادہ لوگوں کا وہاں سڑک پر آنا جانا ہوگا ۔ جس کے ذریعہ کاروبار میں تین گنا اضافہ ہوگا۔ الاویلی نے بتایا کہ یہ ایک حمایتی منصوبہ ہے جسے شہر کے جئے نگر فورتھ بلاک اورملیشورم 18کراس جیسے سڑکوں اور دیگر زون پر نافذ کیا جاسکتا ہے۔اس سلسلہ میں بایو کان کے بانی اور سی ایم ڈی کرن مزمدار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پوری دنیا میں سڑکوں کو صبح دس بجے سے رات دس بجے تک سواریوں پر پابندی ہے۔ اور کام کاج کو ان اوقات کے بعد پورے کئے جاتے ہیں۔ اڈیشنل کمشنر آف پولیس (ٹریفک) ہیتندرا نے بتایا کہ اس سلسلہ میں بی بی ایم پی نے اب تک ان سے رجوع نہیں کیا ہے ۔ اس لئے کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل عوام کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اس وقت شہر میں ٹریفک بہت ہی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے ۔ ایسے میں کسی علاقے کو گاڑیوں سے فری کرنا بہت بڑی بات ہے۔ حالانکہ پرسکون ماحول کیلئے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں مگر ہمیں ان لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہے جو گاڑیوں کے ساتھ یہاں آتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...