سدارامیا حکومت مختلف اداروں کو 96؍ایکڑ زمین الاٹ کرے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th December 2017, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11/دسمبر (ایس او نیوز) ریاست میں انتخابات کے پیش نظر راجدھانی بنگلور کے داسن پورہ ہوبلی کے موچوہلی میں 39؍مختلف تنظیموں میں ایک تا تین ایکڑ زمین تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیراعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں آج منعقدہ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔ آج کابینہ میں جملہ96؍ایکڑ زمین 5؍مختلف تجاویز کے تحت اور36؍ نجی تعلیمی اداروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ریاستی وزیر برائے قانون ٹی بی جئے چندرا نے یہ اطلاع دی ہے۔ جن اداروں کو یہ زمین فراہم کی گئی ہے اس کی تفصیل اس طرح ہے۔ پدماشالی سنگھا کو ایک ایکڑ ،کاکینل مٹھ کو 3؍ایکڑ ،اپارارا سنگھا کو 2.20 ایکڑ مسلم یتیم بچوں کی ترقی میں سرگرم ادارہ کو 1.20؍ایکڑ کرناٹک دلت شنکھرش سمیتی کو ایک ایڑ ویراشیوا مہاسبھا کو 3؍ایکڑ ، کربورہ سنگھا کو 3؍ایکڑ ، وشوا کرماسنگھا کو 1.20ایکڑ زمین منظور کرنے کا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے۔ باقی اداروں کے نام اس طرح ہیں۔ آریہ اڈیگارا سنگھا، کروہیناشٹی سماج، مڑبوال، سنگھا والمیکی نائکرا سنگھا، کونیگیرے سنگھا، پسماندہ طبقات فورم، دیوڈیگا سنگھا ، کاکینل مہاسمستا آستانہ، دیونگاسماج، ساویرتا سماج ، اپارارا سنگھا کو نیچی ٹیگرا سنگھا، دومبی داسرا کیشما ترقیات سنگھا، ہندو ساورا، مسلم ادارے تگلارنگھا ، ویرشیوا، مہاسبھا ، بنجارہ ، مہیلا سیوا سماج، اریونا سدیشورا سنگھا، انگلو انڈین سنگھا گلرسنگھا، اہلیابائی ہلکیرے سنگھا ، کرمارا سنگھا انہیں جملہ36؍ایکڑ زمین کے علاوہ تعلیمی اداروں میں زمین تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ تالابوں کو ترقی دینے کی اسکیم کے تحت ریاست کے تالابوں کی ترقی دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے اس کے لئے ایک سو کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے۔ اتنے دنوں سے مکانات کی تعمیر کے لئے اے گروپ ملازمین کو 25؍لاکھ روپئے فراہم کئے جاتے تھے۔ اب یہ رقم 40؍لاکھ روپئے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اسی طرح سول سرویس ملازمین کو مکان تعمیرکرنے 15؍لاکھ روپئے فراہم کئے جاتے تھے اب 25؍لاکھ فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...