’گجرات گورو یاترا‘ میں شامل ہونے بھروچ جائیں گے شیوراج سنگھ چوہان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 12:28 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پریش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بی جے پی کے ذریعہ منعقد ’گجرات گورو یاترا‘ میں شامل ہونے گجرات کے بھروچ ضلع کی اسمبلی انکلیشور جائیں گے۔ شیوراج سنگھ چوہان آج بھوپال سے سورت کے لیے روانہ ہوں گے۔بھوپال سے وہ انکلیشور جائیں گے۔ اور78 کلومیٹر کی یاترامیں شامل ہوں گے۔شیوراج یاترا کے دوران عوام سے خطاب کریں گے شیوراج انکلیشور سے بھروچ کے40 کلومیٹر کی یاتر میں کئی مقامی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔اسکی بعد وہ بھروچ سے بڑودہ تک 85 کلومیٹر کی یاترا میں شامل ہوں گے۔اسی کے ساتھ بتا دیں کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کو کہا تھا کہ صوبہ کے کسانوں کی پیداوار مقررہ قیمت سے کم پر نہیں فروخت ہونے دی جائے گی۔کسانوں کو اسکیم کے ذریعہ زیادہ بونس دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ چوہان نے نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کیلئے زیادہ بونس کا انتظام ایک اسکیم کے ذریعہ کی ہے۔ اسکا فائدہ لینے کیلئے رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔ کسان بھائی رجسٹریشن کروانے میں پیچھے نہ رہیں ورنہ منصوبہ کا فائدہ نہیں مل پائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔