شیوپال سنگھ یادو کی پارٹی پی ایس پی کی براہ راست جنگ صرف بی جے پی سے ہے:دیپک مشرا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th November 2018, 9:31 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:6/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لوہیا کے ترجمان اور سماجوادی بودھک سبھا (دانشوران کونسل )کے قومی صدر دیپک مشرا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان کی پارٹی کی دشمن نمبر ایک ہے اور پی ایس پی کی براہ راست جنگ بی جے پی اور اس کی فرقہ وارانہ سوچ سے ہے۔ تمام مورچوں پر ناکام ہونے کے بعد بی جے پی پھر سماجی ہم آہنگی خراب کی سیاست کرنے لگی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مرکزی وزیر اوما بھارتی کا بیان ملک کی ہم آہنگی پر مبنی ثقافت کے برعکس اور نائب وزیراعلیٰ دنیش شرماکا بیان مضحکہ خیز ہے۔ دونوں کے بیان بھرم پھیلا کر خود غرضانہ مفاد کی تکمیل کے لیے ہے ۔ہر سچا بھارتی چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان، رواداری اور ہم آہنگی میں یقین رکھتا ہے. وہ تمام مذاہب کے عقائد،عبادت گاہ اور دیوتاؤں کا یکساں احترام کرتا ہے۔دیپک مشرا نے کہا کہ مندر کے پاس مسجد یا مسجد کے پاس مندر بننے سے ہندو نہ کبھی بے قابو ہوا ہے او رنہ ہوگا ۔ اوما بھارتی ملک کے مسلمانوں کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر دھمکانا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کا بیان کہ کیا رام کی مورتی لنکا میں بنے گی؟ ان کی کم علمی اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ لنکا میں تقریبا 30 لاکھ ہندو ہیں جو پوری آبادی کے 12.6 فیصد کے برابر ہیں۔ لنکا میں رام کی لاکھوں مورتیاں نصب ہیں اور اس کی پوجا کی جاتی ہے ۔ ایسا احمقانہ بیان دے کر انہوں نے بھارت اور لنکا کے درمیان بھرم پھیلانے کا قابل مذمت فعل انجام دیا ہے ۔ مشرا نے کہا کہ ایسے بچکانہ بیان سے بی جے پی لیڈروں کو بچنا چاہئے، اس سے عوام میں سیاستدانوں کی جگ ہنسائی ہوتی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔