ہم جنتا کے سپنوں کے لئے لڑ رہے ہیں؛ مودی کے سپنوں کے لئے نہیں؛ شیو سینا کا امت شاہ کو کرارا جواب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2018, 1:03 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 23/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)   لوک سبھا سیٹوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی ریاست مہاراشٹرا میں بی جے پی اور اُس کی اتحادی شیو سینا کے درمیان کشیدگی اور اختلافات اس  حد تک بڑھ گئے ہیں کہ دونوں کے گٹھ بندھن کا مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے۔ عام انتخابات میں سال بھر سے بھی کم وقت ہے ، لیکن  دونوں گٹھ بندھن ساجھے دار دو کٹر حریف کی طرح سلوک کررہے ہیں، شیو سینا نے جہاں پیر کو اپنے  اخبار سامنا میں وزیراعظم نریندر مودی پر تیکھا حملہ بولا ہے، وہیں بی جے پی صدر امت شاہ نے بھی  اتوار کو کارکنوں سے اکیلے چنائو کی تیاری  کرنے کو کہہ چکے ہیں۔ سامنا میں اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ مودی کے سپنوں کے لئے  نہیں، عام آدمی کے سپنوں کے لئے لڑ رہے ہیں۔ ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ شکار تو وہی کریں گے لیکن اس کے لئے وہ دوسروں کی بندوق کا استعمال نہیں کریں گے۔

وزیراعظم مودی کی مہنگی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کی مخالفت کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اُدھو ٹھاکرنے کہا کہ میں مودی کے سپنوں کے لئے نہیں بلکہ میرے دیش کے عام جنتا کے سپنوں کے لئے لڑ رہا ہوں۔ پہلے وہ ممبئی کے ہیرا کاروباریوں کو گجرات لے گئے، ائیر انڈیا کو بھی ہٹا دیا گیا، انہوں نے پوچھا کہ ممبئی کے کتنے لوگوں کو بلٹ ٹرین سے احمد آباد جانے کی جلدی ہے ؟ اس کے بجائے  ناگپور کو ممبئی سے جوڑ دیا جائے۔

غیر اعتماد کی تحریک کے دوران بی جے پی کے ساتھ دھوکہ دہی کے سوال پراُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیو سینا کسی کے ساتھ وشواس گھات نہیں کرتی، سرکار کے خلاف غیر  اعتماد کی تحریک چندرابابو نائیڈو لائے تھے، شیو سینا نہیں، جبکہ چندرابابو نائیڈو خود لوک سبھا اور ریاستی انتخابات   بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑے تھے۔ . بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں بنے رہنے کے سوال پر، ٹھاکرے نے کہا کہ وہ اس کا استعمال عوامی مفاد کے لئے  کر رہے ہیں.

خیال رہے کہ حال ہی میں پارلیمان میں حزب اختلاف کے غیر اعتماد تحریک کے دوران،مرکز میں حکمراں  این  ڈی اے میں  شامل شیوسینا نے  کسی کو بھی  ووٹ نہیں دیا تھا. مہاراشٹرا میں شیو سینا کے ساتھ خراب رشتوں  کی وجہ سے بی جے پی کے مشکلیں  بڑھتی جار رہی ہے. بی جے پی کے سامنے سب سے بڑا  مسئلہ یہ ہے کہ مہاراشٹر ودھان سبھا کے  انتخابات سے قبل، اسے لوک سبھا انتخابات کا سامنا کرنا  ہے.

اکیلے انتخابات کے لئے تیار رہیں  ؛ امت شاہ نے  کارکنوں کو کیا مخاطب
لوک سبھا انتخابات کےپیش نظر اتر پردیش کے بعد مہاراشٹر ہی سب سے  زیادہ  سیٹوں والی ریاست ہے۔  اسلئے  بی جے پی   کے صدر امت شاہ مہاراشٹرا پر پوری توجہ مرکوز کررہے ہیں.باوجود اس کے ،  مہاراشٹرا میں بی جے پی کی حکمت عملی اب تک پارٹی کی  توسیع اور شیو سینا کے   ساتھ تعاون کے درمیان  جھول رہی ہے۔ سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ شیو سینا کے ساتھ  تعائون کہاں تک اور کتنا کیا جائے ْ

شیو سینا کی طرف سے لگاتار مخالفت؛ اکیلے چنائو لڑنے کا  بار بار اعلان اور لوک سبھا میں  غیر اعتماد تحریک پر مودی سرکار کا ساتھ نہ دینے کے بعد بی جے پی نے بھی مہاراشٹرا میں اکیلے چنائو لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو بی جے پی کے صدر امت شاہ نے ممبئی میں پارٹی لیڈرس اور  کارکنوں کی میٹنگ میں لوک سبھا کی 48  اور ودھان سبھا کی 288 سیٹوں پر اکیلے چنائو لڑنے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔