مدارس کو اگربند نہیں کیا گیا توآئی ایس آئی ایس حامی ہوجائیں گے مسلم بچے، وسیم رضوی نے وزیراعظم کو خط لکھ کرکیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2019, 11:53 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 23؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اپنے متنازعہ بیانات  کے سبب اکثرسرخیوں میں رہنے والے اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کربنیادی سطح تک کے سبھی مدارس کوبند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ رضوی نے وزیراعظم کوپیرکولکھے گئے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ اگرملک میں پرائمری سطح تک کے مدارس بند نہیں کئے گئے تو15 برسوں کے بعد ملک کے نصف سے زیادہ مسلمان دہشت گردتنظیم آئی ایس آئی ایس (داعش) کے نظریہ کی حامی ہوجائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کشمیرمیں بہت بڑی تعداد میں آئی ایس آئی ایس کے حامی کھلے طورپردکھائی دے رہے ہیں، جہاں مدارس میں اسلامی تعلیم لینے والے بچوں کو اقتصادی مدد دے کراسلامی تعلیم کےنام پران کو دوسرے مذاہب کے لوگوں سے الگ کیا جارہا ہے۔

وسیم رضوی نے کہا کہ ایسی حالت میں ان کا مشورہ ہے کہ پرائمری سطح تک کے سبھی مدارس کو بند کردیا جائے، تاکہ بچوں کو 10 ویں کلاس تک یکساں تعلیم دی جاسکے اوراس کے بعد اگرکوئی طالب علم مذہب کی تبلیغ کے لئے جانا چاہے تو 10 ویں کلاس سے مدرسہ میں داخلہ لے لے۔

واضح رہے کہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اس سے قبل بھی کئی بارایسے بیان دے چکے ہیں، جن پرزبردست تنازعہ ہوا ہے۔ ان کے ان بیانات کی وجہ سے ان کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا گیا تھا۔ یہیں نہیں وسیم رضوی نے اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکی حمایت بھی کرچکے ہیں اورلکھنو میں 'مسجد امن' بنانے کی بات کرچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔