شتروگھن سنہا نے پاکستانی حکام سے مبینہ تعلقات پر مودی پر کھڑے کیے سوال 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 10:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گجرات اسمبلی انتخابات کی ایک ریلی میں مبینہ طور پر پاکستان سے مل رہے تعاون کے مودی کے انکشاف کے بعد جو تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا اس میں اب بی جے پی کے ایم پی شتروگھن سنہا بھی کود پڑے ہیں ۔بالی ووڈ میں شاٹ گن کے نام سے مشہوربی جے پی ایم پی شتروگھن سنہا نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ نے مودی نے جس ترقیاتی ماڈل ؛ بلکہ گجرات ماڈل کی بات کرکے گذشتہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اقتدار پر مسلط ہوئے تھے ، گجرات انتخابات میں انہیں اسی ترقیاتی ماڈل کے نام پر ووٹ مانگنے چاہیے ۔ شترو گھن سنہا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ سر! نئے نئے ٹوئٹ اور بھرپائی کے بجائے آپ ترقیاتی ماڈل کی بات کرتے ،گھر ، مکان ، وکاس ، نوجوانوں کو رو زگار کے فروغ اور فرقہ وارانہ ماحول کو ختم کرنے کی بات کرتے ، صحت مندسیاست اور صحت مند انتخاب سے واپس آئیں‘‘ ۔ شتروگھن سنہا نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں پاکستان کے مبینہ تعلقات پر بھی سوالات کیے ، انہوں نے لکھا کہ عزت مآب ! صرف کسی بھی طرح سے انتخاب جیتنے کے لیے آپ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتہائی شکل میں روز ان سلجھے اور غیر یقینی مدعے کو لے کر آر ہے ہیں اب انتخاب میں پاکستان اعلی حکام اور جنرل کو جوڑ دیا ‘‘ واضح ہو کہ بھارت اور پاکستان تعلقات کے تحت دارالحکومت دہلی میں ایک پروگرام پہلے سے ہی طے تھا ۔ جس میں شامل ہونے کے لیے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری بھی آئے ہوئے تھے ۔ اور جس میٹنگ کا مودی ذکر کرتے ہیں اس سے ایک دن پہلے منی شنکر ایر کا مودی کو ’’ نیچ ‘‘ کہے جانے والا بیان آیا تھا اب سوال ہوتا ہے کہ کہیں مودی اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی بات تو نہیں کر رہے ہیں ۔ جیسا کہ انہوں نے الزام لگایا کہ منی شنکر ایر کے گھر پاکستان کے اعلی حکام کی ایک نشست منعقد ہوئی تھی۔اس کے بعد ہی منی شنکر ایر نے مودی کو ’’ نیچ ‘‘ کہا تھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔