ڈینگو کے علاج کا بل 18لاکھ روپئے، پھر بھی بچی کونہ بچاسکے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2017, 11:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ڈینگو سے متاثر سات سالہ بچی کے والدین اس وقت حیران ہوگئے جب ڈاکٹروں نے انہیں اپنی بیٹی کے علاج کے لئے 18 لاکھ روپے کا بل تھما دیا۔ یہ معاملہ دہلی کے قریب گروگرام کے فورٹس اسپتال کا ہے۔ حالانکہ اس کے باوجود ڈاکٹر آگھا نامی اس بچی کو بچا نہیں پائے۔ اس بل کو جو لڑکی کے والدین کو دیا گیا تھا وہ تقریبا 19صفحات پر مشتمل تھا۔ اس میں 661سیرنج، 2,700دستانے اور کچھ دوسری قیمتی چیزیں شامل تھیں جن کا علاج کے وقت مبینہ طور پر استعمال کیا گیا۔دہلی کے دوارکا میں رہنے والے بچی کے والد جینت سنگھ نے ایڈوانس میں علاج کے اخراجات دیئے تھے۔ تاہم، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بعد میں بل کی رقم بڑھائی گئی اور منمانی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اتنے مہنگے بلوں کے بعد بھی مریض کی صحت کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال نہیں کی گئی۔حالانکہ، اس کے باوجود ڈاکٹر آگھا نامی اس بچی کو بچا نہیں پائے۔

اس واقعہ کو نوٹس میں لیتے ہوئے وزیر صحت جے پی نڈا نے ٹویٹ کیا کہ برائے مہربانی مجھے اس واقعہ سے متعلق تمام معلومات دیں۔ اس معاملہ میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔اس معاملہ میں اسپتال کی انتظامیہ نے کسی قسم کی غفلت سے انکار کیا ہے۔ اسپتال کی جانب سے کہا گیا کہ علاج کے دوران معیاری طبی طریقہ کار کی پیروی کی گئی۔ اپنے بیان میں اسپتال نے کہا کہ بچی کو ہسپتال میں انتہائی سنگین حالت میں داخل کیا گیا تھا۔ بچی کے علاج میں تمام معیاری پروٹوکولز اور رہنما ہدایات کو دھیان میں رکھا گیا۔

بچی کے والد نے کہا کہ فورٹس میں رکنا ہمارے لئے شروعات سے ہی جہنم کی طرح تھا۔ بچی کو ڈینگو ہو گیا ہے اس کا پتہ چلنے کے بعد 31 اگست کو اسے فورٹس اسپتال میں شفٹ کرایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورٹس آنے پر بہت زیادہ زور دینے پر بچی کو انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں داخل کیا گیا۔ اسے ہر روز 40 انجکشن دئیے جانے لگے۔ سستی ادویات کے متبادل ہونے کے باوجود انہیں اسپتال کی جانب سے جان بوجھ کر بل بڑھانے کے لئے مہنگی ادویات دی گئیں۔دوسری طرف فورٹس اسپتال نے کہا کہ بچی ڈینگو شاک سنڈروم سے جوجھ رہی تھی۔ اس کی حالت کو مستحکم بنائے رکھنے کے لئے اسے لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا تھا۔ بچی کے اہل خانہ کو اس کی سنگین حالت کے بارے میں اور اس طرح کی صورتحال میں علاج کے بارے میں بتا دیا گیا تھا۔ خاندان کو ہر روز بچے کی صحت کے بارے میں معلومات دی جا رہی تھی۔اسپتال کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 ستمبر کو خاندان نے طبی مشورہ کے خلاف جا کر بچی کو اسپتال سے لے جانے کا فیصلہ کیا اور اسی دن بچی کی موت ہو گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔