کانگریس کی کامیابی کے بعد پارٹی کے سنئیر لیڈروں کو زبان بند رکھنی ہوگی:رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2017, 11:04 AM | ریاستی خبریں |

بیدر،16؍اپریل(ایس او نیوز)ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کے بعد اب پارٹی کے سنئیر لیڈروں کو اپنی زبان بند رکھنی ہوگی۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گنڈل پیٹ میں انھیں جیت کا یقین تھا ‘لیکن نجنگڈ میں اتنی آسان جیت ملے گی ‘یہ نہیں سوچا تھا۔ اب کانگریس کے سنئیر لیڈروں کو زبان بند رکھنے کی ضرورت ہے ۔پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز اور رہنمائی دیں۔ بی جے پی انتخابات کے دوران ریاستی حکومت کو بدعنوان بتایا تھا ‘بی جے پی نے ہمیشہ اعلیٰ ذات کے رائے دہندوں کو اہمیت دی ہے ۔بی جے پی ہی نے فرقہ پرستی کی بنیاد پرانتخابات لڑاتھا‘کانگریس فرقہ پرستی پر یقین نہیں رکھتی ‘وہ تمام کمیو نیٹیز کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں وزیر اعظم نریند رمودی کے لہر نہیں ہے۔یو پی میں ملی کامیابی کے بعدبی جے پی کرناٹک میں اسمبلی انتخابات جیتنے کا خواب دیکھ رہی تھی ۔اگلی حکومت کانگریس کی ہوگی اور سدارمیا وزیراعلیٰ بنیں گے۔ریاست میں چار مرکزی وزیر و دیگر ارکان پارلیمنٹ نے انتخابات کے دوران ریاست میں خشک سالی کا ذکر تک نہیں کیا۔ بی جے پی لیڈر اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔بی ایس یدی یورپا نے ہمیشہ جھوٹ کا ساتھ دیا ہے۔اور بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے نے جس غیر شائستہ زبان کا استعمال کیا تھا اس سے ناراض خواتین نے شوبھا کو جم کر آڑے ہاتھوں لیا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...