سوامی اگنی ویش پر حملے کی مذمت میں ایس ڈی پی آئی کا پارلیمنٹ اسٹریٹ پر احتجاجی دھرنا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th July 2018, 7:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 19/جولائی  (ایس او نیوز/ پریس ریلیز)  جھارکھنڈ میں مشہور سماجی کارکن سوامی اگنی ویش پر سنگھ پریوار، ABVP اور بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنوں کی طرف سے کئے گئے قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)دہلی صوبائی شاخہ کی جانب سے پارلیمنٹ اسٹریٹ پر احتجاجی ریالی اور احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا۔

احتجاجی ریالی اور دھرنے کی قیادت صوبہ دہلی کے کنوینرڈاکٹر نظام الدین خان نے کی۔اس موقع پر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے سیاسی مفاد کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں عوامی بھیڑ کے  حملوں کو فروغ دے رہی ہے۔سنگھ پریوار کے لوگوں نے اب تک کمزور اور بے گناہ لوگوں پر اور بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنا یا ہے۔ بھیڑ کے ذریعے ہورہے تشدد کو روکنے اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے کوئی سنگین قدم نہیں اٹھا یا جارہا ہے۔ قابل مذمت بات یہ ہے کہ ایک مرکزی وزیر بھی بے گناہ افراد کی بے دردی سے قتل کے ملزمان کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔چونکانے والی بات یہ ہے کہ سنگھ پریوار کی پشت پناہی سے حملے کرنے والی بھیڑ اب ایک رہنما شیشی تھرور اور ایک جانے مانے سماجی کارکن سوامی اگنی ویش تک پہنچ گئے ہیں۔اس حملے کا مقصد صاف ہے کہ جو بھی بی جے پی کے خلاف اپنی زبان کھولتا ہے اس کو ڈرا دھمکا کر اس کی زبان کو خاموش کردینا ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ بھیڑ تنتر کی جانب سے بڑھتے ہوئے قتل کے واقعات کو دیکھتے ہوئے SDPIنے پہلے ہی بھیڑ تنتر تشدد کے خلاف سخت قانون بنانے کا مطالبہ کرتی چلی آئی ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے ہدایات کے بعد ہم اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے بھیڑ تنتر کے تشدد کو روکنے کے لیے پارلیمان میں سخت قوانین بنائے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مقررین نے حکومت سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ سوامی اگنی ویش پر ہوئے منظم جان لیوا حملے کی اعلی سطحی منصفانہ جانچ کرواکر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد، قومی مجلس عاملہ کے رکن و دہلی صوبائی انچارج ڈاکٹرتسلیم احمد رحمانی، محترمہ شاہین کوثر سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنوں نے حصہ لیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔